خبریں

مہوش شاہ ، مسلسل محنت سے گائیگی کو بہتر کرتی ہوئی پاکستانی امریکن گلوکارہ

نیویارک (اردو نیوز )چند سال پہلے نیویارک کی مقامی تقریبات میں اپنے فن گائیکی کا مظاہرہ کرنے والی مہوش شاہ کےلئے گلوکاری ایک پارٹ ٹائم کام ہے لیکن وہ مسلسل محنت اور ریہرسل سے اپنی گائیکی کو بہتر سے بہتر بنا رہی ہیں ۔ بہتر گائیکی کی بنیاد پر وہ صرف نیویارک ہی نہیں بلکہ امریکہ بھر میں اہم تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔ مہوش شاہ کا کہنا ہے کہ گلوکاری میرا شوق ہے لیکن میری ہر وقت کوشش ہوتی ہے کہ میں گلوکاری کے اعلیٰ سے اعلیٰ معیار پر پہنچنے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کروں ۔

Related Articles

Back to top button