خبریںامیگریشن نیوز

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اپنے اثرو رسوخ کو سیلاب زدگان کی مدد کےلئے بھرپور استعمال کریں، سلیم مانڈوی والا

پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس پریذیڈنٹ سلیمان بٹ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے اعزاز میں استقبالیہ

نیویارک ( اردو نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے عالمی برادری پاکستا ن میںسیلاب کی شکل میںآنیوالی قدرتی آفت اور اس کی تباہ کاریوں کی جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ عالمی برادری کی جانب سے امداد کے جس سلسلے کا آغاز ہوا ہے ، اس میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے وائس پریذیڈنٹ سلیمان بٹ کی جانب سے یہاں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان سمیت عہدیداران اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

سلیم مانڈی والا جب استقبالیہ میںشرکت کےلئے پہنچے تو سلیمان بٹ سمیت دیگر شرکاءنے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔
سلیم مانڈی والا کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے متاثرین سیلاب کی مدد قابل ستائش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے بلا امتیاز ، متاثرہ علاقوں میں تباہی و بربادی پھیلائی۔ لہٰذا مدد کرنے والے اپنے مشکلات کے شکار ہم وطنو کی جیسے اور جس کی بھی مدد کرنا چاہیں ، ضرور کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو خط لکھ رہے ہیں کہ دورہ اقوام متحدہ کے دوران امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران امریکہ میں مقیم ایسے پاکستانی کہ جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ، کو عارضی لیگل سٹیٹس ٹی پی ایس دینے کے سلسلے میں بات کریں ۔

قبل ازیں سلیمان بٹ نے سلیم مانڈی والا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکہ میںمقیم پاکستانی کمیونٹی مشکل وقت میں ملک و قوم کے ساتھ کھڑے ہے اور کھڑی رہے گی اور متاثرین کی مدد میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی

پیپلز پارٹی یو ایس ا ے کے خالد اعوان ، میاں بشارت ، سیمی اسد سمیت دیگر قائدین کا کہنا تھا کہ سلیم مانڈی والا ، اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں بہت آگاہی رکھتے ہیں ۔ اوورسیز کمیونٹی کے لئے سینٹ سمیت قومی سیاست میں ان کے کردار کو ہم سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

Saleem Mandviwalla, Flood in Pakistan

Related Articles

Back to top button