اوورسیز پاکستانیز

امریکہ میں مردم شماری :پاکستانی کمیونٹی نیویارک میں”اپنا کمیونٹی سنٹر بروکلین “ سرگرم عمل

پاکستان کمیونٹی میں مردم شماری کے حوالے سے ”اپنا کمیونٹی سنٹر بروکلین “ کے پریذیڈنٹ پرویز صدیقی اور ان کے بورڈ ممبرز شازیہ وٹو اور ارم حنیف سے خصوصی تفصیلی ویڈیو انٹرویو

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میں ”گھر پر رہنے کا حکم“ یا دوسرے الفاظ میں ” شٹ ڈاو¿ن“ جاری ہے لیکن پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک نمائندہ تنظیم ”اپنا کمیونٹی سنٹر“ بدستور کمیونٹی ارکان کو امریکہ میں جاری مردم شماری کے عمل میں حصہ لینے کی نہ صرف یادہانی کروا رہی ہے بلکہ کمیونٹی کی مدد بھی کررہی ہے ۔اس کام میں ”اپنا کمیونٹی سنٹر بروکلین “ کے پریذیڈنٹ پرویز صدیقی اور ان کے بورڈ ممبرز شازیہ وٹو اور ارم حنیف بھی سرگرم عمل ہیں ۔اردو نیوزنے زیر نظر ویڈیو میں ان سے تفصیلی بات چیت کی کہ وہ امریکہ میں جاری مردم شماری کے عمل میں پاکستانی اور امیگرنٹ کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیسے کردار ادا کررہے ہیں ۔

 

APNA Brooklyn Community Center, U.S. Census 2020, Pervez Siddiqui, Erum Hanif, Shazia Watto

Related Articles

Back to top button