پاکستان

کیلی فورنیا میں (گیس)پٹرول کی قیمتوں میں بڑااضافہ

امریکہ کے دوسرے شہروں میں بھی گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن قیمتوں کے لحاظ سے کیلی فورنیا سٹیٹ دوسری ریاستوں سے بازی لے گئی ہے

" "

سان فرانسسکو(اردونیوز ) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گیس (پٹرول) کی قیمتیں بلندی پر پہنچ گئی ہیں ۔ کیلی فورنیا ریاست کے مختلف شہروں میں گیس کی قیمت پانچ سے سوا پانچ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں ۔ گیس (امریکہ میں پٹرول کو گیس یا گیسولین کہتے ہیں ) کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے شہری پریشان ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خرابی معاشی حالات میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ انکے لئے پریشانی کا باعث ہے ۔امریکہ کے دوسرے شہروں میں بھی گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن قیمتوںکے لحاظ سے کیلی فورنیا سٹیٹ دوسری ریاستوں سے بازی لے گئی ہے ۔

 

Gas prices hike in California

" "

Related Articles

Back to top button