پاکستان

پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے سرحد پار کروائی گئی۔ اس سلسلے میں بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا

لاہور (اردو نیوز ) پاکستان کی جانب سے بھارت اور عالمی برادری کو امن کا غیر معمولی پیغام دیتے ہوئے بھارتی گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ۔ بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے سرحد پار کروائی گئی۔ اس سلسلے میں بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا ۔ابھی نندن کی حوالگی کے موقع پر بھارت کی جانب سے اپنی سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر پر حسب معمول پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوئی۔واہگہ بارڈر پر بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل ابھی نندن کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ نے پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر انہیں بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

Pakistani, Indian pilot Abhinandan

Related Articles

Back to top button