اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

نیویارک میں جشن پاکستان میلے میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

کمیونٹی ، اپنے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، ان پر ہونیوالے مظالم کے خلاف امریکہ میں ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔سردارامتیاز گڑوالوی

نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھارت کی جانب سے کشمیر میں حالیہ جارحیت اور مظلوم عوام پر کلیسٹر بموں کے حملوںسمیت ریاستی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ نیویارک سٹی میں راجہ رزاق اور ناصر سلیم کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان میلے میں کشمیری رہنما سردار امتیاز گڑالو ی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی ، اپنے کشمیری بھائی ، بہنو ، بزرگو اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان پر ہونیوالے مظالم کے خلاف امریکہ میں ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری کمیونٹی بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اقوام متحدہ سمیت اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جارحیت اور کھلے عام مظالم کا فوری نوٹس لے۔

Related Articles

Back to top button