پاکستان

”تنگ آمد بجنگ آمد“اپوزیشن کا عمران حکومت اور نیب کے مقابلے میں مزاحمتی سیاست کرنے کا فیصلہ

یکے بعد دیگرے کیسوں اور نیب کے دن بدن سخت ہونے والے شکجنے کا مقابلے کرنے والی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور نیب کے سامنے کھل کر سامنے آنے اور مزاحمتی سیاست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

یہ فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دی جانیوالی افطارپارٹی کے موقع پر اپوزیشن قائدین کی ملاقات میں ہوا جو کہ ایک غیر رسمی آل پارٹیز کانفرنس کی شکل اختیار کر گئی ،چئیرمین نیب بھی ڈٹ گئے
حکومت احتسا ب کو یقینی بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے لیکن معاشی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے اور اپوزیشن کو مسلسل دبائے رکھنے کی اپنی پالیسیوں میں سے فی الحال ایک پر پوری یا کم از کم بھرپور توجہ دینا ہوگی

اسلام آباد (اردو نیوز ) یکے بعد دیگرے کیسوں اور نیب کے دن بدن سخت ہونے والے شکجنے کا مقابلے کرنے والی اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اور نیب کے سامنے کھل کر سامنے آنے اور مزاحمتی سیاست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دی جانیوالی افطارپارٹی کے موقع پر اپوزیشن قائدین کی ملاقات میں ہوا جو کہ ایک غیر رسمی آل پارٹیز کانفرنس کی شکل اختیار کر گئی ۔ دوسری جانب چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی غیر معمولی اور خلاف توقع پریس کانفرنس میں بھی واضح پیغام دیا گیاہے کہ نیب اپنا کام جاری رکھے گی اور دباو¿ میںنہیں آئے گی ۔ملک کی دگرگوں معاشی صورتحال اور چیلنجوں کا سامنے کرنے والی وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ایک طرف کڑے احتسا ب کو یقینی بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے لیکن اس کےلئے معاشی چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے اور اپوزیشن کو مسلسل دبائے رکھنے کی اپنی پالیسیوں میں سے فی الحال ایک پر پوری یا کم از کم بھرپور توجہ دینا ہوگی ۔
دریں اثناءمولانا فضل الرحمان نے اسلام ا?باد میں عنقریب قومی سطح کے مارچ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا شرکت کی خواہشمند جماعتوں کا خیرمقدم کریں گے، عید کے بعد اے پی سی میں مستقبل کی حکمت عملی طے ہوگی۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد ہماری میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، مشترکہ مو?قف کے تحت آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے 2018ءکے انتخابات دھاندلی زدہ قرار دیئے تھے، اتفاق رائے کے باوجود اس وقت آل پارٹیز کانفرنس منعقد نہ ہوسکی، کئی ملک گیر ملین مارچ کئے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب کیخلاف یک زباں، سیاست دانوں کی بے عزتی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا الزام ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیرمین نیب کو انٹرویو دینے کا حق نہیں ،قانونی کارروائی کرینگے، بناکسی ثبوت کے بینکر زکو ہتھکڑیاں لگانے اور جیلوں میں ڈالنے سے معیشت نہیں چل سکتی، پیشی سے بائیکاٹ نہیں ،نیب کوتھکائیں گے جبکہ ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جاوید اقبال ملک کے ٹھیکیدار نہ بنیں،ملکی معیشت تباہ کرنے میں نیب کا بڑا حصہ،بیورو کریسی کو مفلوج کردیا گیا، علیم خان کی ضمانت ہوجاتی ہے لیکن فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی ضمانت نہیں ہوتی

Related Articles

Back to top button