پاکستان

نیویارک میں بے رحمانہ طور پر قتل ہونیوالے بنگلا دیشی امریکن کے قتل کیس میں اسسٹنٹ گرفتار

ملزم پر سیکنڈ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے،قاتل نے پیسے چرائے جس کا مقتول کو علم ہو گیا اور اسے نے ملزم کو رقم کی ادائیگی کے لئے پیمنٹ پلان بنا کر دیا

نیویارک (اردو نیوز )نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اپنے اپارٹمنٹ میں بے رحمانہ طور پر قتل کئے جانیوالے جواں سال بنگلہ دیشی امریکن بزنس مین فہیم صالح کے قتل میں اس کے پرسنل اسسٹنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم پر سیکنڈ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع اور میڈیا رپورٹس سے سامنے آنیوالی تفصیلات کے مطابق مقتول فہیم صالح کے پرسنل اسسٹنٹ نے اس کے بزنس سے پیسے چرائے جس کا مقتول کو علم ہو گیا اور اسے نے ملزم کو رقم کی ادائیگی کے لئے پیمنٹ پلان بنا کر دیا اور ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے کہا ۔
پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مقتول کے پارٹمنٹ میں گیا جہاں اس نے حملہ کرکے پہلے اسے زخمی کیا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا ۔رپورٹس کےمطابق ملزم نے مقتول کا سر ،بازو اور ٹانگیں اس کے دھڑ سے جدا کرکے الگ کردیا اور انہیں پلاسٹک بیگ میں ڈال دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فہیم صالح کا قتل سوموار کو ہوا جبکہ اگلے روز منگل کو قاتل اس کےاپارٹمنٹ میں دوبارہ اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لئے آیا لیکن اس دوران مقتول کی بہن اس سے رابطہ نہ ہونے پر اس کی خیریت معلوم کرنے اس کی بلڈنگ میں پہنچ گئی ۔ اپارٹمنٹ میں موجود ملزم نے جب مقتول کی بہن کو اپارٹمنٹ کی طرف آتے دیکھا تو وہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اپنے پیچھے الیکٹرونک آراءکو چھوڑ گیا جس کا بجلی کے آو¿ٹ لیٹ سے لگاہوا تھا ۔
نیویارک پولیس حکام کی جانب سے امکان ہے کہ باقاعدہ پریس کانفرنس میں قتل کی بے رحمانہ واردات اور سفاک قاتل کی تفصیلات بیان کی جائیں گی ۔
فہیم صالح سعودی عرب میں پیدا ہوا اور اپنے بنگلہ دیشی امریکن امیگرنٹ والدین کے ساتھ امریکہ میں آکر آباد ہو گیا ۔ اس نے ”اوبر ٹیکسی “ کی طرز پر پہلے بنگلہ دیش اور پھر نائیجیریا میں ”موٹر سائیکل سواری “ کی موبائیل ایپ کے ذریعے کامیاب کمپنیوں کے قیام میں کلیدی کر دار ادا کیا اوروہ صرف33سال کی عمر میں ملنیئر بن گیا ۔ جو اپارٹمنٹ میں فہیم صالح کا قتل ہوا، وہ اس نے کچھ عرصہ قبل دو ملین ڈالرز سے زائد مالیت میں خریدا تھا ۔

Fahim Saleh: assistant charged with murder

Tyrese Haspil

Related Articles

Back to top button