اوورسیز پاکستانیز

شفقت چغتائی مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی ، کمیونٹی کا احسن چغتائی سے اظہار تعزیت

مکی مسجد میں شفقت چغتائی کےلئے کی جانیوالی فاتحہ خوانی میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر کے ایڈوائزر احسن چغتائی کے والد ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی ، صحافتی و کاروباری شخصیت شفقت منیر چغتائی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مکی مسجد بروکلین ، نیویارک میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

فاتحہ خوانی میں احسن چغتائی کے قریبی عزیز و اقارب، دوست احباب کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم شریف پڑھا گیااور فاتحہ خوانی کی گئی ۔
فاتحہ خوانی میں موجود شرکاءنے احسن چغتائی اور سوگوار خاندان سے شفقت منیر چغتائی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں

اردو نیوز یو ایس اے

Urdu News USA

 

Related Articles

Back to top button