اوورسیز پاکستانیز

پرویز ریاض کا انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد بیگ کے اعزاز میں استقبالیہ

مرزا شاہد بیگ کا پورا کیرئیر فرض شناسی اور پیشہ وارانہ انداز میں فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے گذ ر رہا ہے ، ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پرویز ریاض سمیت دیگر شرکاءکے خطابات

استقبالیہ میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت، مرزا شاہد بیگ کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا، مخدوم سید تصور الحسن گیلانی اور خاور بیگ کی خصوصی شرکت
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد بیگ پاکستانی پولیس آفیسرز کے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ امریکہ میں کوریکشنل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے خصوصی دورے پر امریکہ آئے تھے
دورہ امریکہ کے دوران نیویارک آمد پر پرویز ریاض کی جانب سے مرزا شاہد بیگ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا، پنجاب میں جیل اصلاحات کےلئے اہم اقدام کئے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری پرویز ریاض امراءکی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد بیگ کے اعزاز میں یہاں نان کینگ ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ و استقبالیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں کمیونٹی کی معروف دینی شخصیت مخدوم پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی سمیت پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ضمیر احمد چوہدری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔
اس موقع پر استقبالیہ کے میزبان چوہدری پرویز ریاض امراءاور ضمیر احمد چوہدری سمیت شرکاءکی جانب سے امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔ مرزا شاہد بیگ پاکستانی پولیس و جیل خانہ جات ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران کے ہمراہ امریکہ میں کوریکشنل کانفرنس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کے لئے امریکہ کے دورے پر آئے تھے ۔ اس دورے کے دوران نیویارک آمد پر کمیونٹی کی جانب سے چوہدری پرویز ریاض امرا ءنے ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
Parvez Riaz, Mirza Shahid Saleem Baigاستقبالیہ سے خطاب کے دوران آئی جی مرزا شاہد سلیم بیگ نے پرویز ریاض اور ضمیر احمد چوہدری کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکور ہیں کہ انہوں نے انہیں کمیونٹی سے ملاقات کے لئے موقع فراہم کیا۔انہوں نے امریکہ میں کانفرنس کی تفصیل کے کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرزا شاہد بیگ نے کہا کہ پنجاب میں جیل خانہ جات کے محکمے میں اصلاحات ، نظام کو بہتر اور فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ جیل میں قید کاٹنے والے قیدیوں کو معاشرے کا ایک مفید حصہ بنانے کے لئے اقدام کئے جاتے ہیں اور مختلف پروگرام پر عمل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے محکمے کے ملازمین کی ٹریننگ اور ان کی تنخواہوں کے نظام میں بہتری کے لئے بھی ہر ممکن اقدام کئے ہیں ۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز ریاض امراء،ملک امتیاز علی ، ضمیر احمد چوہدری ، ظفر چیمہ ، سید المدار حسین شاہ ، عتیق قادری ، علی رشید، نوید انور پلاں گراں ، امین غنی ،سجاول بیگ ،مرزا خاور بیگ ،چوہدری عامر اقبال بوبی ، آصف بیگ ، چوہدری حفیظ اللہ ، چوہدری ساجد سمیت دیگر شرکاءنے مرزا شاہد بیگ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرزا شاہد بیگ کا پورا کیرئیر فرض شناسی اور پیشہ وارانہ انداز میں فراض امنصبی ادا کرتے ہوئے گذ ر رہا ہے ، ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button