بین الاقوامی

صدر ٹرمپ نے مستعفی ہونے والے وزیر دفاع جیمز میٹس کو دو ماہ قبل رخصت کرنے کا اعلان کر دیا


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز میٹس کو ان کی رخصتی کی تاریخ سے دو ماہ قبل ہی رخصت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسٹر پیٹرک شینا ہینن کو یکم جنوری سے قائمقام وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مستعفی ہونےو الے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو ان کی رخصتی کی تاریخ سے دو ماہ قبل ہی رخصت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسٹر پیٹرک شینا ہینن کو یکم جنوری سے قائمقام وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مسٹر پیٹرک شینا ہنن یکم جنوری2019سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جس کا مطلب یہ ہوا کہ جیمز میٹس جنہوں نے 28فروری کو عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ اپنی تاریخ پر نہیں بلکہ صدر ٹرمپ کی تاریخ پر دو ماہ قبل ہی اپنا عہدہ چھوڑنا پڑے گا ۔
واضح رہے کہ جیمز میٹس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شام سے امریکی افواج کے انخلاءکے اچانک فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا ۔صدر کی جانب سے یقینا ان کے اس اقدام کو پسند نہیں کیا گیا اور اپنی ناپسندیدگی اور برہمی کا اظہار انہوں نے مسٹر پیٹرک شینا ہنن کی فوری تعیناتی کی صورت میں کیا ۔

Related Articles

Back to top button