بین الاقوامی

پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کاچوتھا سالانہ افطار ڈنر،مقامی امریکی شخصیات کی خصوصی شرکت

وکیل احمد، جواد بشیر، میاں شفیع اور انکے ساتھیوں نے پروگرام کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا،کنیز فاطمہ کو انکی محنت اور پرخلوص خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا

نومنتخب کونسل ویمن فرح لوئس،اسمبلی ویمن روڈنی بیشورٹ، سٹیٹ ڈسٹرکٹ لیڈر ڈگ شنائیڈر سمیت اعلی شخصیات کی شرکت، پائیو کو خراج تحسین،رانا اخلاق نے تلاوت اور افطاری کی دعا کرائی

نیویارک ( خصوصی رپورٹ)بروکلین(نیویارک) میں نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن ( PAYO) کے زیراہتمام چوتھا سالانہ افطار ڈنر منعقد ہواجس میں حال ہی میں کامیاب ھونے والی نیویارک سٹی کونسل کی ممبر فرح لوئیس، اسمبلی ویمن روڈنی بیشورٹ،نیویارک سٹیٹ ڈسٹرکٹ لیڈر ڈگ شنائیڈر، سول کورٹ جج امیدوار کیرولین پی کوہن، نیویارک سرو گیٹ جج کےلئے امیدوار علینا بیرن سمیت متعدد اعلی شخصیات اور کمونٹی کے معززین نے شرکت کی۔
پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے وکیل احمد، جواد بشیر ، زبیدہ ملک، میاں شفیع اور انکے ساتھیوں نے مل کر خوبصورت پروگرام ترتیب دیا۔ وکیل احمد نے تمام مہمانوں کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہاہمیں خوشی ہے کہ کمیونٹی اور منتخب عہدیداران اور عوامی نمائندے ہمارے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ پائیو کی کوششوں سے لٹل پاکستان کونی آئیلنڈ میں محمد علی جناح وے کے نام کا تاریخی روڈ سائن نصب کیا گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہیں نو منتخب کونسل ویمن فرح لوئیس نے پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جنکے تعاون سے انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک کے مقدس ایام میں اسطرح کے اجتماعات سے مسلمانوں اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور سمجھ بوجھ پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا جس نے انکے الیکشن میں اہم کردار ادا کیا۔افطار ڈنر سے روڈنی بیشورٹ،ڈگ شنائیڈر،کیرول پی کوہن، علینا بیرن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
رانا اخلاق نے تلاوت اور افطار کی دعا کرائی۔ پرتکلف افطار و ڈنر کا بندوبست تھا۔آرگنائزیشن کی جنرل سیکریٹری زبدہ ملک نے نظامت کے فرائض انجام دئے. پائیو کی جانب سے آخر میں منتخب عہدیداروں اور کمیونٹی کے معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا. تقریب میں دیگر کے علاوہ شرکت کرنے والوں میں رضوان گ±لّی، عزیز بٹ،شاہد خان وغیرہ شامل تھے۔بروکلین میں کمیونٹی کی فعال خاتون کنیز فاطمہ کو انکی خدمات کے عوض خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button