پاکستان

نیویارک میں کونی آئی لینڈ ایونیو کے ایک حصے کو محمد علی جناح کا نام دینے کے لئے یوتھ ارکان سرگرم عمل


نیویارک سٹی کونسل کے ارکان جمانی ولیم اور میتھیو یوجین کا حمایت کا اعلان ، کونی آئی لینڈ ایونیو اور فوسٹر ایونیو کا نام بانی پاکستان کے نام سے منسوب کرنے کی پٹیشن

نیویارک (محسن ظہیر سے )نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو کا علاقہ جو کہ لٹل پاکستان بھی کہلاتا ہے ، کے ایک حصے کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا نام دینے کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے جواں سال ارکان سرگرم عمل ہو گئے ہیں
کمیونٹی کے جواں سال ارکان کی ایک نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO)کی جانب سے سٹی کونسل کےلئے دائر کردہ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ کونی آئی لینڈ ایونیو اور فوسٹر ایونیو کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کا نام دیا جائے ۔
اس سلسلے میں پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO) کی جانب سے کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور رہائشی افراد سے پٹیشن پر بڑ ی تعداد میں دستخط لئے گئے ہیں جن میں استدعا کی گئی ہے کہ کونی آئی لینڈ ایونیو کے ایک حصے کو بانی پاکستان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔
پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO) کے رہنما وکیل احمد کی اس کوشش کا نیویارک کے صبح کو شائع ہونے والے اخبار AmNewYorkمیں بھی خصوصی کوریج دی گئی ہے ۔نیویارک سٹی کونسل کے ارکان جمانی ولیم اور میتھیو یوجین کی جانب سے پٹیشن کی حمایت کی گئی ہے تاہم مذکورہ پٹیشن کو عملی شکل دینے کے لئے سٹی کونسل کی منظوری ضروری ہے ۔پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں بہت امید ہے کہ کونسل سے یہ منظوری حاصل کر لی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button