پاکستان

نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ کے امیدوارجمانی ولیمز کے ساتھ ”میٹ اینڈ گریٹ“

تقریب میں جمانی ولیمز کی 26فروری کو ہونیوالے پبلک ایڈوکیٹ کے سپیشل الیکشن میں تائید کے ساتھ ساتھ بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی گئی

پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی کے کاشف حسین اور احسن چغتائی سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ڈاکٹراعجاز احمد سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
میں نے جب کونسل مین کا الیکشن لڑا تو مجھے کہا گیا کہ نہ لڑو ، کوئی فائدہ نہیں ،اس کے بعد دیگر الیکشن کی طرح اب پبلک ایڈوکیٹ کے الیکشن میں بھی سامنے آنے سے منع کیا گیالیکن میں جیتنے کے لئے سامنے آیا ہوں ، جمانی ول یمز

Jumaane Williams, Pakistani American Youth Societyنیویارک (اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کے جواں سال ارکان کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی(PAYS) کے زیر اہتمام نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ کے امیدوارجمانی ولیمز کے ساتھ گذشتہ ہفتے یہاں ”میٹ اینڈ گریٹ“تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جمانی ولیمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان سے ملاقات کی ۔
پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی کے کاشف حسین اور احسن چغتائی سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ڈاکٹراعجاز احمد، ناصر فیضی ، آصف بیگ، ناصر سلیم ، سعدئیہ تقی ، اسد چوہدریراجہ ضمیر، وسیم سید، حافظامام احمد علی سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔
تقریب میں شرکاءکی جانب سے جمانی ولیمز کی 26فروری کو ہونیوالے پبلک ایڈوکیٹ نیویارک کے سپیشل الیکشن میں تائید کے ساتھ ساتھ بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمانی ولیمز نے کہا کہ میں نے جب کونسل مین کا الیکشن لڑا تو مجھے کہا گیا کہ نہ لڑو ، کوئی فائدہ نہیں ،اس کے بعد دیگر الیکشن کی طرح اب پبلک ایڈوکیٹ کے الیکشن میں بھی سامنے آنے سے منع کیا گیالیکن میں جیتنے کے لئے سامنے آیا ہوں ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ چونکہ یہ نیویارک کی تاریخ میں پہلا سپیشل الیکشن ہو رہا ہے جو کہ نان پارٹی بنیادوں پر ہو رہا ہے۔ اس میں کم ٹرن آو¿ٹ کا امکان ہے۔ اس لئے ایک ایک ووٹ کی اہمیت ہے ۔
واضح رہے کہ جمانی ولیمز نیویارک سٹی کونسل کے وہ رکن ہیں کہ جنہوں نے کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین ایک ایک حصے کا نام قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

——————————————-Video—————————————–

 

Related Articles

Back to top button