اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں PTIکے مسلسل تیسرے روز مظاہرے جاری ، لانگ آئی لینڈ میں کار ریلی

لانگ آئی لینڈ کے علاقے ہیکس ویل میں نکالی جانیوالی کار ریلی میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ارکان شریک ، عمران خان کے حق میں نعرے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام نیویارک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل تین روز سے جاری ہے۔ اتوار کو لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے علاقے ہیکس ویل میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کار ریلی نکالی گئی۔

لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں PTIکی بڑی کار ریلی

اس کارریلی میں پی ٹی آئی کے نیویارک اور گردو نواح کی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شریک ہوئے جنہوں نے اپنے ہاتھوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاءنے اپنی گاڑیوں پر بھی جھنڈے اور عمران خان کی تصاویر آویزاں کررکھی تھی اور انچی آواز میں پی ٹی آئی کے ترانے بجائے جاتے رہے ۔

ریلی کے شرکاءمسلسل عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے اور مطالبہ کرتے رہے کہ پاکستان میں فی الفور فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے جائیں ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءکا کہنا تھا کہ امریکہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی ، پاکستان میں کسی امپورٹڈ حکومت کو برداشت نہیں کریں گے اور امپورٹڈ حکومت کے خاتمے اور نئے الیکشن کی جدوجہد میں عمران خان کے شانہ بشانہ چلیں گے

واضح رہے کہ لانگ آئی لینڈ سے قبل ٹائمز سکوائر نیویارک سٹی اور جان ایف کینیڈی میمورئیل ڈرائیو ہانکرز(نیویارک) پر بھی پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے اور کار ریلیاں منعقد ہو چکی ہیں ۔نیویارک کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا کے اہم شہروں میں بھی تحریک انصاف کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button