کالم و مضامیناوورسیز پاکستانیز

اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر،سینکڑوں سٹوڈنٹس میں سکول بیگ ، سپلائیز تقسیم

سکول کھلنے سے پہلے برائٹن بیچ ، بروکلین پر بسنے والی کمیونٹیز کے سینکڑوں بچوں سٹوڈنٹس میں بلا امتیاز سکول بیگ اور سپلائیز تقسیم کی گئیں

سٹوڈنٹس میں سکول بیگ اور سپلائیز کے ساتھ ساتھ بڑوں میں موسم سرما کی آمد سے قبل جیکٹ ، کمبل، تازہ و گرم کھانے اور بچوں میں کھلونوں سمیت ضروریات زندگی کا ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا
اس سال اپنا کمیونٹی سنٹر کے ساتھ خدمات خلق کے اس پروگرام میں اسلامک ریلیف ، بروکلین چیمبر آف کامرس، شور فرنٹ ٹوائز فار ٹاٹس ، ری تھنک فوڈاور نیویارک سٹی کمپٹرولر آفس نے بھی خصوصی تعاون کیا
اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین پرویز صدیقی اور ارم حنیف سمیت ’ٹیم اپنا ‘نے سینکڑوں سٹوڈنٹس اور کمیونٹی ارکان میں سکول بیگ ، سپلائیز ، تازہ و گرم کھانے ، کمبل اور جیکٹ سمیت دیگر سامان تقسیم کیا

نیویارک (اردونیوز ) اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام حسب سابق اس سال بھی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول کھلنے سے پہلے برائٹن بیچ ، بروکلین (نیویارک ) پر بسنے والی تمام کمیونٹیز کے سینکڑوں بچوں سٹوڈنٹس میں بلا امتیاز سکول بیگ اور سپلائیز تقسیم کی گئیں ۔سٹوڈنٹس میں سکول بیگ اور سپلائیز کے ساتھ ساتھ بڑوں میں موسم سرما کی آمد سے قبل جیکٹ ، کمبل سمیت ضروریات زندگی کا ضروری سامان اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا ۔اس سال اپنا کمیونٹی سنٹر کے ساتھ خدمات خلق کے اس پروگرام میں مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم اسلامک ریلیف ، بروکلین چیمبر آف کامرس، شور فرنٹ ٹوائز فار ٹاٹس ، ری تھنک فوڈاور نیویارک سٹی کمپٹرولر آفس نے بھی خصوصی تعاون کیا ۔ ان تنظیموں کے نمائندوں نے ’بیک ٹو سکول ‘ پروگرام کے دوران اپنے سٹالز بھی لگائے جہاں سے شرکاءکو اہم معلومات فراہم کی جا تی رہی ۔

اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین پرویز صدیقی اور سی ای او ارم حنیف سمیت ٹیم اپنا نے سینکڑوں سٹوڈنٹس اور کمیونٹی ارکان میں بلا امتیاز سکول بیگ ، سپلائیز ، تازہ و گرم کھانے ، کمبل اور جیکٹ سمیت دیگر سامان تقسیم کیا ۔اس موقع پر سول کورٹ جج برائن گوٹ لب کی قائم کردہ تنظیم’شور فرنٹ ٹوائز فار ٹاٹس‘ کے زیر اہتمام بچوں میں کھلونے اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔

’بیک ٹو سکول ‘ پروگرام میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین اکیک بروک گرینزی ، ڈسٹرکٹ لیڈر 49ڈیان براو¿ن جارڈن نے بھی خصوصی شرکت کی اور پرویز صدیقی اور ارم حنیف سمیت ٹیم اپنا کے ساتھ مل کر بچوں میں سکول بیگ اور سپلائیز جبکہ بڑوں میں ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا ۔

پرویز صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم گذشتہ چھ سالوں سے یہ پروگرا م کررہے ہیں اور اس کا مقصد سکول کھلنے سے پہلے اور موسم سرما شروع ہونے سے پہلے بلا امےتاز بچوں میں سکول بیگ اور بڑوں میں ضروریات زندگی کی اشیاءتقسیم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکر گذار ہیں کہ اس سال اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر کے ساتھ چار مزید اداروں اور تنظیموں نے بھی تعاون کیا اور خدمات خلق کے اس سلسلے کو آگے بڑھایا۔
ارم حنیف کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہزار کے قریب بچوں میں سکول بیگ، سپلائیز اور بڑوں میں ضروری سامان تقسیم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میںلوگو ں کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ ثبوت ہے کہ بہت سے لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے ۔

اسمبلی مین اکیک گرینزی کا کہنا تھا کہ اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر جیسے اداروں کی خدما ت پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

بروکلن چیمبر آف کامرس کے شاہد حمید خان کا کہنا تھا کہ بروکلین چیمبر آف کامرس ، امیگرنٹ کمیونٹیز کو خدمت اور آگے بڑھنے کے ہر ممکن مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امیگرنٹ کمیونٹیز کے سمال بزنس مالکان اور گھریلو سطح پر کام کرنے والی خواتین سمیت دیگر کمیونٹی ارکان بروکلین چیمبر آف کامرس سے رابطہ کریں اور اہم مواقع سے مستفید ہوں ۔

برائٹن بیچ ، بروکلین پر بسنے والی سینکڑوں سکول سٹوڈنٹس ، والدین اور کمیونٹی ارکان کی جانب سے اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر کی خدمات پر شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ فوڈ پنٹری سمیت سنٹر کی خدمات کمیونٹیز کے لئے بہت مددگار ہیں ۔

Related Articles

Back to top button