پاکستان

پی آئی اے نے سیالکوٹ سے لندن پروازوں کا آغاز کر دیا

براہ راست پرواز سے سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے تارکین وطن کو بہت آسانی میسر ہو گی،وفاقی وزیر ہوابازی

سیالکوٹ(اردو نیوز )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز (پی آئی اے ) نے سیالکوٹ اور لندن کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پرواز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق لندن سے سیالکوٹ کے لیے براہ راست پہلی پرواز پی کے 778 سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بدھ کو پہنچی جو گزشتہ ایک سال کے دوران پی آئی اے کا دسواں نیا روٹ ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پرواز پی کے 778 کی آمد پر آبی توپوں کی سلامی دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ براہ راست پرواز سے سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے تارکین وطن کو بہت آسانی میسر ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ سے لندن کے لیے ہفتہ وار پروازیں چلائی جائیں گی جس سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہو گا۔لندن سے سیالکوٹ تک براہ راست پرواز کے آغاز پر وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سے کارگو بزنس کو بھی فروغ ملے گا۔ادھر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ہماری یہ کوشش انشاءاللہ کامیاب رہے گی، تعاون پر ہم وفاقی وزیر غلام سرور خان کے بہت مشکور ہیں۔

PIA starts direct flights from Sialkot to London

Related Articles

Back to top button