پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نیویارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے

ملاقات میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے اور عالمی تنظیموں پر زور ڈالیں گے کہ وہ اقوام عالم کو کشمیر کی صورتحال سے آگا ہ کریں

نیویارک (محسن ظہیر سے ) وزیر اعظم عمران خان اتوار کو نیویارک میں اہم امریکی و عالمی شخصیات سے اہم ترین ملاتیں کریں گے ۔ وہ جن اہم شخصیات سے ملاتیں کریں گے، ان میں انسانی حقوق و شہری آزادیوں کی اہم تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو ، امریکی کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد، امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینئر رہنما یو ایس سینیٹرلنڈسی گراہم ، انٹر نیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے صدر پیٹر مورر اور کشمیری امریکن قائدین شامل ہیں۔
بتایا گیاہے کہ ان تمام ملاقاتوں میں وزیر اعظم ، کشمیر کی صورتحال کو اپنی بات چیت میں اولین ترجیح دیں گے ۔وہ ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ریڈ کراس کے قائدین سے ملاقات میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے اور عالمی تنظیموں پر زور ڈالیں گے کہ وہ اقوام عالم کو کشمیر کی صورتحال سے آگا ہ کریں ۔ 45سے زائد دنوں سے کرفیو کی وجہ سے گھروں میں محدود کشمیری عوام کی مدد کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے
وزیر اعظم سے ان کی قیام گاہ روز ویلٹ ہوٹل میں خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلے خلیل زاد بھی اہم ملاقات کریں گے جس میں امریکہ طالبان معطل مذاکرات سمیت افغانستان کی صورتحال پر اہم بات ہو گی ۔
وزیر اعظم سے ریپبلکن پارٹی کے اہم ترین رہنما سینیٹر لنڈسی گراہم بھی اہم ملاقات کریں گے ۔یہ ملاقات وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے پہلے ہو نے جا رہی ہے ۔ اس ملاقات میںپاک امریکہ تعلقات ، افغانستان ، کشمیر سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔
وزیر اعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 23ستمبر سوموار کو ان کے ہوٹل میں اہم ملاقات کریں گے ۔

PM Imran Khan, UNO,

Related Articles

Back to top button