خبریں

رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کی امریکہ آمد

امریکی ریاست نیوجرسی میں اپنے بھائی شعیب احمد صدیقی کے بیٹے اور اپنے بھتیجے حارث صدیقی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی

نیوجرسی (اردونیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نجی امریکہ کے نجی دورے پر ہیں۔ انہوں نے امریکی ریاست نیوجرسی میںاپنے بھائی شعیب احمد صدیقی کے بیٹے اور اپنے بھتیجے حارث صدیقی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں پاک امریکہ کوآرڈنیشن کمیٹی کے چیرمین ارشد خان، مجیب خان سمیت شعیب صدیقی کے عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان نے شرکت کی ۔ شرکاءنے شعیب صدیقی کو ان کے صاحبزادے کی شادی کی مبارکباد دی اور بچوں کی ازدواجی زندگی کے لئے دعائیں کیں ۔آفتاب صدیقی مزید چند روز امریکہ میں قیام کریں گے

Related Articles

Back to top button