خبریں

ضیاءشاہد کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان کی اہم صحافتی شخصیات نے نے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے

لاہور ( اردونیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان کی اہم صحافتی شخصیات نے نے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد کی وفات پر اظہار ِافسوس کیا ہے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم نے پاکستان میں صحافت کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔ضیاءشاہد پاکستانی صحافت میں ایک منفرد مقام کے حامل تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی ضیا شاہد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور گورننگ باڈی کے ارکان ، پاکستان کی معروف صحافتی شخصیات مجیب الرحمان شامی ، حامد میر اور حسن نثار نے ضیاءشاہد کے انتقال پر اظہارتعزیت کیاہے، انہوں نےکہاکہ ضیاءشاہد شعبہ صحافت کے ایک درخشندہ باب تھے۔

Zia Shahid

Related Articles

Back to top button