بین الاقوامی

پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کا قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت

چوہدری قمر الزمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائیں ، عدنان شفیق، فرحان شفیق، ریحان شفیق

کیلی فورنیا (اردو نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کیلی فورنیا نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر الزمان کائرہ کے جواں سال صاحبزادے چوہدری اسامہ قمر کائرہ اور بیٹے کے دوست حمزہ بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے قائدین عدنان شفیق، فرحان شفیق، ریحان شفیق، راشد غزنوی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم قمر زمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔سوگوار خاندان اس وقت جس صدمے کی کیفیت سے گذر رہے ہیں ، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button