اوورسیز پاکستانیز

کوینز بورو پریذیڈنٹ کا مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں پروقار افطارڈنر

حسب روایت کوینز بورو پریذیڈنٹ ملنڈا کیٹز کی جانب سے بورو ہا ل میں مسلم امریکن کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، پاکولی سمیت کمیونٹی کی اہم تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ۔
مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت، اہم شخصیات کی خدمات کے اعزا ز میں بورو پریذیڈنٹ کی جانب سے سائٹیشن بھی پیش کی گئیں ، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز کی خصوصی شرکت
افطار پارٹی کے اہتمام میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم تنظیم ”پاکولی “ سمیت برادر محمد حق ،مسلم کمیونٹی کی دیگر تنظیموں کوپو، الراضی سکول، الایمان سکول، مسلم کلچرل سنٹر کوینز، امام الخوئی سنٹر و دیگر نے کردار ادا کیا
بشیر قمر، جمال محسن ، سعید حسن ،سلمان شیخ ، سلمان ظفر، عتیق قادری ، ہمایوں شبیر، طاہرہ دین ، توقیر الحق، منور ریاض حسین ، عدنان بخاری ، ضیاءقریشی اورڈاکٹر اعجاز احمد اور کوپو کے محمد رضوی کی شرکت
افطاری کے وقت بورو ہال میں اذان دی گئی جس کے بعد شرکاءنے افطاری کی اور بورو ہال میں ہی با جماعت نماز مغرب ادا کی جس کے بعد ان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا

نیویارک (اردونیوز) نیویارک سٹی کے کوینز بورو پریذیڈنٹ میلنڈاکیٹز کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی بورو ہال میں مسلم امریکن کمیونٹی کے اعزاز میں پروقار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کے اہتمام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکولی “ سمیت برادر محمد حق ،مسلم کمیونٹی کی دیگر تنظیموں کوپو، الراضی سکول، الایمان سکول، مسلم کلچرل سنٹر کوینز، امام الخوئی سنٹر و دیگر نے کردار ادا کیا ۔تقریب میں پاکولی سمیت پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات بشیر قمر، جمال محسن ، سعید حسن ،سلمان شیخ ، سلمان ظفر، عتیق قادری ، ہمایوں شبیر، طاہرہ دین ، شیخ توقیر الحق، سلمان شیخ ،منور ریاض حسین ،سید عدنان بخاری ، ضیاءقریشی اور ڈاکٹر اعجاز احمد کے علاوہ کوپو کے محمد رضوی اور قونصل جنرل راجہ علی نے شرکت کی ۔
نظامت کے فرائض محمد بویان اور فریال باچوز نے ادا کئے ۔ بوسنیا اسلامک سنٹر کے امام ہاکو اومراوک نے تلاوت قران مجید کی سعادت حاصل کی ۔راضی سکول کے سٹوڈنٹس نے امریکی ترانہ پڑھا بعد ازاں انہوں نے نشید بھی پڑھی ۔المعمور اسلامک سکول کے پرنسپل ڈاکٹر اسماعیل نے رمضان المبار ک کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے دین اسلام کی تعلیمات کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔

Borough President Katz
Borough President Katz

اس موقع پر بورو پریذیڈنٹ میلنڈ کیٹز کی جانب سے آگوہو کولونوک ،امام ڈاکمارک راکااور امام ضمیر ستار کو انکی خدمات کے اعتراف کے طور پر سائٹیشن پیش کی گئیں ۔پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور ٹرنی ڈاڈ کی قونصل جنرل کیوا کلارک نے خطاب کے دوران بورو پریذیڈنٹ اور انتظامیہ کا افطار ڈنر کے اہتمام پر شکرئیہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ امریکی اقدار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔راجہ علی اعجاز نے ان شخصیات کو مبارکباددی کہ جنہیں سائٹیشن پیش کی گئیں ۔
میلنڈا کیٹز نے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا، انہیں رمضان کی مبارک دی اور کہا کہ کوینز ایک کثیر الثقافت بورو ہے ۔ بورو ہال میں افطار ڈنر کے اہتمام کا مقصد یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو ، ایک دوسرے کی اقدار کو جان سکیں اور مل کر اپنا کردار ادا کر سکیں ۔
افطاری کے وقت بورو ہال میں اذان دی گئی جس کے بعد شرکاءنے افطاری کی اور بورو ہال میں ہی با جماعت نماز مغرب ادا کی جس کے بعد ان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔پاکولی کی جانب سے بورو پریذیڈنٹ میلڈا کیٹز کا افطار ڈنر کی میزبانی کرنے پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button