پاکستان

اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی کے سینئر ساتھیوں کا اجلاس، کشمیر مظاہرے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے مظلوم و محکوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاءاللہ ان کی آزادی تک ہم اپنا کردارادا کرتے رہیں گے

نیویارک(اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین کا اہم اجلاس پارٹی رہنما چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مظلوم و محکوم کشمیریوںکے بارے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔ اجلاس میں کشمیری رہنما سردارسوار خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ پارٹی کے سینئر ساتھیوں سرورچوہدری ، مدثر چوہدری ، فراست چوہدری ،ملک مشتاق، ڈاکٹرشفیق، عفت فرخ چوہدری ، نسیم گلگتی، ابراراعظم ، خرم شہزاد،عالیہ صدیقہ،راو فاروق، سمیت دیگر نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے مظلوم و محکوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاءاللہ ان کی آزادی تک ہم اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے ظالمانہ فیصلوں کی وجہ سے کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے ،پورے کشمیر کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے اور کرفیو کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہونے کو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی قائدین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہدایات اور پالیسیوں کی روشنی میں امریکہ میں ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button