اوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی یو ایس اے کا قمر الزمان کائرہ سے جواں سال بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی قمر الزمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، شفقت تنویر ۔فراست چوہدری ، حبیب میمن ، میر عرفان سمیت ساتھیوں کا اظہار تعزیت

شفقت تنویر ،فراست چوہدری ، حبیب میمن ،میر عرفان،سلمان ظفر، حبیب میمن ، حفیظ کاہلوں،عبدالوحید خان،فریدہ خان، سیمی اسد،لبنی چوہدری ، ابراراعظم ، پرویز رفیق، مجیب الحسن ،صوبی چانڈیو،اقبال اعوان، روحیل سیموئیل ، سردارگل بادشاہ ،سہیل پیرزادہ کا مشترکہ بیان

نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائدین اور ارکان نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ سے ان کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر کائرہ اور بیٹے کے دوست حمزہ بٹ کی کار ایکسیڈنٹ کے ناگہانی واقعہ میںوفات پر گہرے دکھ اور غم کا ظہار کیا ہے ۔ شفقت تنویر ،فراست چوہدری ، حبیب میمن ،میر عرفان،سلمان ظفر، حبیب میمن ، حفیظ کاہلوں،عبدالوحید خان،فریدہ خان، سیمی اسد،لبنی چوہدری ، ابراراعظم ، پرویز رفیق، مجیب الحسن ،صوبی چانڈیو،اقبال اعوان، روحیل سیموئیل ، سردارگل بادشاہ ،سہیل پیرزادہ سمیت دیگر نے قمر الزمان کائرہ کے نام اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی قمر الزمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسامہ قمر کائرہ اور حمزہ بٹ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور سوگوار خاندانوں کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button