امیگریشن نیوز

جو بائیڈن کو تاریخی فتح مبارک ہو، طاہر سندھو

منتخب صدر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے انتخابی منشور او ر وعدوں پر عملدرامد کو اولین ترجیح دینی چاہئیے ، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن نیویارک کے جنرل سیکرٹری طاہر سندھو

نیویارک (پ ر ) اوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن نیویارک کے جنرل سیکرٹری طاہر سندھو نے ڈیموکریٹک پارٹی کے فاتح صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی کامیابی امریکہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کےلئے خوش آئند ثابت ہو گی ۔اپنے بیان میں طاہر سندھو نے کہا کہ مسٹر بائیڈن کی فتح امریکہ ،امیگرنٹ کمیونٹیز، پوری دنیا اور امت مسلمہ کے لئے خوش آئند ہو گی ۔ ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔
طاہر سندھو نے کہا کہ یہ بھی خوش آئند بات ہے کہ جو بائیڈن نے اپنی کامیابی کے بعد اتحاد ، مصالحت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا جسے سب کو خوش آمدید کہنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی مسلم کمیونٹی نے مسٹربائیڈن کی حمایت کی تھی اور خوشی کی بات ہے کہ ان کی کامیابی میں مسلم امریکن کمیونٹی نے اپنا حصہ ڈالا۔ہم سمجھتے ہیں کہ منتخب صدر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے انتخابی منشور او ر وعدوں پر عملدرامد کو اولین ترجیح دینی چاہئیے ۔ داخلی طور پر امریکہ کو کامیاب اور مستحکم بنانا چاہئیے جبکہ دنیا میں تنازعات کے خاتمہ اور امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔
طاہر سندھو نے کہا کہ ہم مسٹر بائیڈن اور کمالا ہیرس کے اس موقف کو بھی سراہتے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ مسلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کو بھی ترجیحات میں شامل کریں گے ۔

Tahir Sandhu, Joe Biden

Related Articles

Back to top button