پاکستان

اووسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا، وزیر قانون ، ڈرامہ کررہے ہیں ، شاہد رانجھا

اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ان کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا گیا تو دنیا کے پنتالیس ممالک سمیت اسلام آباد میں مظاہرے اور دھرنے ہوں گے

اسلام آباد ، نیویارک (اردونیوز)موجودہ حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی موجودگی یا ختم ہونے سے متعلق کنفیوژن پیدا ہو گئی ہے ۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ان کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کرانا اور اس کا طریقہ کار وضع کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے لیکن پی ٹی آئی نے بہت عجلت میں اس بل کو منظور کیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے 23 بلوں کے درمیان بل رکھ کرآدھے گھنٹے میں منظورکیا۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ان کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، ہم اوور سیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی بھی دینا چاہتے ہیں۔
پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کا کہنا ہے کہ حکومت ڈرامہ کررہی ہے اور وہ نہیں چاہتی کہ اوورسیز پاکستانی ، الیکشن میں اپنا حق استعمال کریں ۔ اس سلسلے میں حکومت بہانے بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں بلکہ اپنے اپنے حلقے میں ہونے والے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی چاہئیے تاکہ منتخب نمائندے اسی لاکھ اوورسیز کمیونٹی کو بھی جوابدہ بنیں ۔
الیکٹرونک مشینوں کے بارت بات کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے وقت درکار ہے اور الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فوری انتخابات ای ووٹنگ یا ای وی ایم سے ممکن نہیں جب کہ ہم نے ای وی ایم کے لیے بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی پالیسی کے مطابق طریقہ کاراستعمال کرے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مشین پر الیکشن چاہتے ہیں تو درجہ بدرجہ کریں، الیکشن کمیشن جب جس انتخابات میں چاہے ای وی ایم استعمال کرسکتا ہے۔
شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا گیا تو دنیا کے پنتالیس ممالک سمیت اسلام آباد میں مظاہرے اور دھرنے ہوں گے

 

Related Articles

Back to top button