اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

نیویارک سٹی کونسل میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرینگے ، انتخابی امیدواروں کی کمیونٹی کو یقین دہانی

امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ (APAG) کے زیر اہتمام سٹی کونسل کی امیدواران کے ساتھ ”میٹ اینڈ گریٹ “ ، امیدواروں سمیت اہم شخصیات کی شرکت

" "

نیویارک (اردونیوز )نیویارک سٹی کونسل کی 51نشستوں اور مئیر سمیت سٹی گورنمنٹ کے اہم عہدوںکے لئے جنرل الیکشن دو نومبر کو ہونے جا رہے ہیں ۔ الیکشن سے قبل پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ (APAG) کے زیر اہتمام سٹی کونسل کی امیدواران لنڈا لی ، سینڈرا اُنگ ، کوینز کاو¿نٹی سول جج کی امیدوار صوما سید ، 4thمیونسپل ڈسٹرکٹ کوینز سے سول جج کی امیدوار کیسینڈرا جانسن اور سول کورٹ جج (کاو¿نٹی وائیڈ) کوینز کی امیدوار اینڈریا اوگلے کے ساتھ ” میٹ اینڈ گریٹ “ کا اہتما م کیا گیا ۔ APAGکے علی رشید اور ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقد کی جانیوالی اس تقریب میں سٹیٹ سینیٹر جان لو ،اسمبلی وومین جینیفر رقاج کمار، اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر اور کونسل مین جیمز جینیرو سمیت پاکستانی اور ساو¿تھ ایشین کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔


تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض سلطان رشید نے ادا کئے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے APAGکے علی رشید ، پرویز ریاض ، امین غنی ، نوید انوراور پاکستانی امریکن پولیس کیپٹن عدیل رانا کا کہنا تھا کہ دو نومبر کے سٹی کونسل اور سٹی گورنمنٹ کے الیکشن آئندہ چار سالوں کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔
استقبالیہ میں شریک انتخابی امیدوارا ن نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرائمری الیکشن میں کی جانیوالی سپورٹ پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو نومبر کے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دے کر انہیں کامیاب کروائیں ۔

" "

سٹیٹ سینیٹر جان لو، اسمبلی وومین جینیفر راج کمار اور اسمبلی مین ویپنرنے بھی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ دو نومبر کے الیکشن میں اپنی ووٹنگ strenghtکا بھرپور مظاہرہ کریں ۔
تقریب میں امیدواروں کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا گیا کہ منتخب ہونے کے بعد وہ سٹی کونسل میں کمیونٹی کی ہر ممکن اور موثر نمائندگی کریں گے ۔ اسی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کی خوشی بھی منائی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔

NYC Elections 2021, APAG

" "

Related Articles

Back to top button