پاکستان

صدارتی الیکشن ،مولانا فضل الرحمان بمقابلہ اعتزاز احسن بمقابلہ عارف علو ی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اعتزاز احسن کے نام پر ن لیگ کو اعتراض ہے لیکن میری نامزدگی پر کسی اپوزیشن جماعت کو اعتراض نہیں ہوگا

اسلام آباد (اردو نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف۔ فرحت اللہ بابر سید نوید قمر اور ڈاکٹر قیوم سومرو بھی موجود تھے۔ملاقات میں صدارتی انتخاب اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ا?صف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی شناسائی بہت پرانی ہے لیکن 2008ءکے انتخابات کے بعد دونوں میں اعتماد کا نہ ٹوٹنے والا سلسلہ 10 سال سے جاری ہے۔مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کی دوستی پر دونوں کو فخر رہا،سابق صدر کو مولانا پر اعتبار تھالیکن آج انہیں اپنے دوست کے کردار پر سوالیہ نشان نظر آیا۔ہوا کچھ یوں کہ پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کی نامزدگی ن لیگ کو قبول نہیں تھی ،اپوزیشن کی دیگر جماعتیں پی پی قیادت کو موقف پر نظر ثانی کا کہہ رہی تھی مگر زرداری صاحب ڈٹ گئے۔مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کردیا تاکہ وہ آصف زرداری کو منالیں اور یوں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار حکمران جماعت پی ٹی آئی کے عارف علوی کو ٹف ٹائم دے سکے۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اعتزاز احسن کے نام پر ن لیگ کو اعتراض ہے لیکن میری نامزدگی پر کسی اپوزیشن جماعت کو اعتراض نہیں ہوگا۔

 

Related Articles

Back to top button