پاکستان

وزیر اعظم عمران خان ، اپوزیشن نے نتائج مسترد کر دئیے

امریکہ میں بھی تحریک انصاف کے عہدیداروں اور ارکان نے نیویارک، واشنگٹن اور شکاگو سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جشن فتح منایا اور ریلیاں نکالیں

الیکشن والے دن کوئٹہ میں خود کش حملے کی وجہ سے ملک کے ایک حصے میں انتخابات پر خون کا دھبہ لگ گیا، خود کش دھماکے کے باوجود انتخابی عمل جاری رہا، آخری وقت پر پولنگ کا وقت بڑھانے کی اپیل مسترد ہوئی
امریکہ سمیت اوورسیز میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی اگرچہ ووٹ تو نہیں ڈال سکے تاہم ان کی الیکشن میں بھرپور دلچسپی رہی اور یہاں سیاسی جماعتوں نے وکٹری ریلیاں بھی نکالیں
امریکہ سمیت عالمی میڈیا کی انتخابی نتائج پر بھرپور توجہ ہے اور میڈیا رپورٹس میں پاکستان کی نئی حکومت کےلئے ممکنہ چیلنجوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔تربت میں فوجی پارٹی پر حملہ بھی ہوا
تمام اہم سیاسی و غیر سیاسی قائدین و حکام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تاہم ملک ایک اہم شخصیت جو اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تھے جو کہ اڈیالہ جیل میں قید کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکے
شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ اے این پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلورکوپریزائڈنگ آفیسر نے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی،وہ بغیر ووٹ ڈالے واپس گھر چلے گئے

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان میں 25جولائی کو انتخابی عمل مکمل ہو گیا۔ آئندہ چند دنوں میں انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگا ۔ یوں پاکستان میں دوسری بار ایسا ہوا کہ قومی اسمبلی نے اپنی معیاد پوری کی اور ملک میں تما تر افواہیں بے بنیاد ثابت ہونے کے بعد الیکشن کا بر وقت انعقاد ہوا۔الیکشن نتائج کی آخری اطلاعات کے مطابق عمران خان کو الیکشن میں برتری حاصل ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے نتائج کے رجحانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بدھ کی رات کو جشن فتح منایا گیا۔ امریکہ میں بھی تحریک انصاف کے عہدیداروں اور ارکان نے نیویارک، واشنگٹن اور شکاگو سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جشن فتح منایا اور ریلیاں نکالیں ۔الیکشن والے دن کوئٹہ میں ہولناک خود کش حملہ ہوا جس میں دو درجن سے زائد افراد شہید ہوئے اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے جس کی وجہ سے انتخاب پر خون کا بڑا دھبہ لگ گیا ۔
امریکہ سمیت اوورسیز میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی اگرچہ ووٹ تو نہیں ڈال سکے تاہم ان کی الیکشن میں بھرپور دلچسپی رہی اور یہاں سیاسی جماعتوں نے وکٹری ریلیاں بھی نکالیں ۔امریکہ سمیت عالمی میڈیا کی انتخابی نتائج پر بھرپور توجہ ہے اور میڈیا رپورٹس میں پاکستان کی نئی حکومت کےلئے ممکنہ چیلنجوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔پولنگ کے اختتام سے قبل تربت سے اطلاع آئی کہ ایک فوجی پارٹی پر حملہ ہوا جس میں جانی نقصان ہوا۔الیکشن میں پاکستان کی تمام اہم سیاسی و غیر سیاسی قائدین و حکام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تاہم ملک ایک اہم شخصیت جو اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تھے جو کہ اڈیالہ جیل میں قید کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکے ۔اے این پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلورکوپریزائڈنگ آفیسر نے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی،وہ بغیر ووٹ ڈالے واپس گھر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق غلام احمد بلور پشاور میں اپنا ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے،پریزائڈنگ آفیسر نے بیلٹ پیپر دینے سے پہلے ان سے ان کا قومی شناختی کارڈ طلب کیا۔جواب میں غلام احمد بلورنے کہا کہ مجھے یہاں سب جانتے ہیں لیکن میں اپنا قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ نہیں لایا۔

Related Articles

Back to top button