اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم عمران خان کی فون کال

دونوں قائدین میں فون پر ہونیوالی گفتگو میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا نیویارک میں جاری اجلاس سمیت اہم خطے کے اہم امور پر بات چیت ہوئی

واشنگٹن ، اسلام آباد(سپیشل رپورٹر سے ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو فون کیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق دونوںقائدین میں فون پر ہونیوالی گفتگو میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا نیویارک میں جاری اجلاس سمیت اہم خطے کے اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔ سفارتی و سیاسی حلقو ں کی جانب سے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل صدر ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان کو کی جانیوالی فون کال کو نہایت اہم قراردیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب نیویارک میںاقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں کونسل کے پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ارکان شریک ہیں ۔

President Trump called prime minister Imran Khan

Related Articles

Back to top button