پاکستان

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے دبنگ اعلان کر دیا ،اپوزیشن کو دھرنے کے لئے کنٹینر دینے کی پیشکش، کوئی این آر او نہیں ہوگا،وزیر اعظم

اسلام آباد (اردو نیوز ) عمران خان نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں نے سب سے پہلے کڑا احتساب کرنا ہے ، ملک لوٹنے والوں کو ایک ایک کرکے احتساب کے کٹہرے میں لاونگا، کسی ڈاکو کو کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں دیں گے ، مجھے کسی ملٹری ڈکٹیٹر نے نہیں پالا، بائیس سال جدوجہد کی ۔ جو پیسے چوری کرکے باہر لے کر گئے ، ایک ایک آدمی کو احتساب کے کٹہرے میں لاو¿ں گا۔میں اپنے پاو¿ں پر جدوجہد کرکے وزیر اعظم کے عہدے پر پہنچا ہوں ۔مجھ سے زیادہ پاکستان میں میرے ہیرو قائد اعظم نے جدوجہد کی ۔ لوٹا ہوا پیسہ واپس لاوں گا۔ پارلیمٹ کو با اختیار بناوں گا۔ ملک پر28ہزار ارب کا قرضہ چڑھانے والوں کا احتساب کریں گے اور پوچھیں گے کیسے ملک کے مستقبل کو مقروض کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نو جوانوں کی وجہ سے وزیر اعظم بنا ہوں ۔ ان کا مستقبل ٹھیک کرونگا۔

عمران خان نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ اگر دھرنا دینا چاہتے ہیں ، بے شک دیں۔ ہم آپ کو خود کنٹینر فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چار ماہ دھرنا دیا ۔ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ایک ماہ کنٹینر پر گذار لیں، میں ان کی باتیں مان لونگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سن لیں کہ وہ جو مرضی کر لیں ، ان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

Related Articles

Back to top button