پاکستانکالم و مضامین

پاکستان اوورسیز فورم بازی لے گیا،متاثرین سیلاب کےلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی فنڈ ریزنگ

”پاکستان اوورسیز فورم “ نے متاثرین سیلاب کے لئے چند دنوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی فند ریزنگ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے، فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا ہدف بننے والے لاکھوں پاکستانی متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے اوورسیز پاکستانی متحرک ہو گئے ہیں ۔امریکہ سمیت دنیا کے 45اہم ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی اور متحرک تنظیم ”پاکستان اوورسیز فورم “ نے متاثرین سیلاب کے لئے چند دنوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی فند ریزنگ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

 

 

پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی زد میں آنے والے لاکھوں شہریوں ، گھرانوں ، دیہاتوں اور شہروں کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فنڈز اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا، وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی سمیت اوورسیز فورم کے امریکہ سمیت دنیا کے45اہم ممالک جن میں اوورسیز پاکستانیوں آباد ہیں، سے مسلسل اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ دل کھول کر متاثرین سیلاب کے لئے عطیات دیں ۔

پاکستان اوورسیز فورم کے مطابق ، پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںپاکستان اوورسیز فورم کی امدادی ٹیمیں خو د متاثرہ علاقوں میں جا کر سیلاب زدگان کی مدد کریںگی اور فنڈز کو صاف و شفاف طریقے سے استعمال کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button