بین الاقوامی

’اپنانیوجرسی‘ کا عظیم الشان عشائیہ ، اہم شخصیات کی شرکت اور ایوارڈز

APPNA New Jersey Chapter Holds Spring Meeting and Gala Dinner, Highlights Contributions and Presents Awards to Those Who Served

امریکی ریاست نیوجرسی میں ڈاکٹرسائرہ زبیر کی قیادت میں پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ” امریکن پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ “ نیوجرسی سٹیٹ کی سپرنگ میٹنگ اور سالانہ عشائیہ منعقد ہوا

کورونا وبا کے دوران مشکلات کے شکار افراد اورپاکستا ن کے سیلاب زدگان کےلئے اپنا نیوجرسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،رابرٹ وڈ جانسن کےCOO جان ڈول کا بھی اپنا نیوجرسی کو خراج تحسین

ڈاکٹرسائرہ زبیر کی قیادت میں منعقد ہونیوالے عشائیہ میں اپنا نیوجرسی ڈاکٹر عرفانہ خان ،ڈاکٹر آمنہ ثاقب ، شیما جلیل ڈاکٹر،ڈاکٹر میر احمدسمیت اپنا نیوجرسی کے ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت

نیوجرسی ( اردو نیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی میں پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ” امریکن پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ “ نیوجرسی سٹیٹ کی سپرنگ میٹنگ اور سالانہ عشائیہ منعقد ہوا۔ اپنا نیوجرسی کی پریذیڈنٹ ڈاکٹرسائرہ زبیر کی قیادت میں منعقد ہونیوالی اس سپرنگ میٹنگ اور عشائیہ میں اپنا نیوجرسی کی پریذیڈنٹ الیکٹ عرفانہ خان ،جنرل سیکرٹری آمنہ ثاقب ، خزانچی شیما جلیل ڈاکٹراور سابقہ صدرڈاکٹر میر احمدسمیت اپنا نیوجرسی کے ارکان اور کمیونٹی کی مختلف اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اپنا نیوجرسی کی ڈاکٹر شہناز اختر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ سحر نے قرآن مجید کی تلاوت کی سعادت حاصل کی جس کے بعد امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گائے ۔

اپنا نیوجرسی کی تقریب میں رابرٹ وڈ جانسن بارنبس سسٹم، جو کہ نیوجرسی کا سب سے بڑا ہیلتھ کئیر سسٹم ہے ، کے چیف آپریٹنگ آفیسر جان ڈول نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ مسٹر جان ڈول ، لیڈر شپ رینکنگ میں سب سے اعلیٰ آفیسر ہیں ۔

ڈاکٹر سائرہ زبیر سمیت ہوسٹ کمیٹی کی ارکان کی جانب سے مہمانان خصوصی اور شرکاءکو خوش آمدید کہا گیا ۔

APPNA New Jersey Chapter Sprng Meeting 2023
APPNA New Jersey Chapter Sprng Meeting 2023

تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹرسائرہ زبیر ، ڈاکٹر فرحانہ خان سمیت دیگر مقرر ین نے ”کوروبا“ وبا کے دوران” اپنا نیوجرسی“ کے زیر اہتمام دو سے زائد سالوں کے دوران کمیونٹی اور کورونا سے متاثرہ افراد کے لئے بلا امتیاز خدمات ،نیوجرسی کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات،اپنا نیوجرسی کے فری کلینک سمیت دیگر خدمات پر روشنی ڈالی گئی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے فزیشن اور ہیلتھ کئیر ورکرز کی خدمات ہمیشہ یار رکھی جائیں گی۔

اپنا نیوجرسی کے عشائیہ میں تنظیم کے عہدیداروں کی جانب سے اپنا نیوجرسی اور اپنا سنٹرل کی جانب سے پاکستان میں کورونا وبا کے دوران اور سیلاب سمیت دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ مستحق پاکستانیوں کے لئے کی جانیوالی خدمات کی تفصیل بھی بیان کی گئیں ۔

ڈاکٹر سائرہ زبیر نے بتایا کہ اپنا سنٹرل کی جانب سے ایک ملین ڈالرز جبکہ اپنا نیوجرسی کی جانب سے پچاس ہزار ڈالرز کے فنڈز جمع کئے گئے جنہیں پاکستان میںمستحق اور دکھی انسانیت کی مدد اور خدمت پر خرچ کیا گیا ۔ ان فنڈز کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں بے گھر ہونیوالے افراد کے لئے گھر بھی تعمیر کئے گئے۔ انہوں نے عطیہ دینے والے کمیونٹی کے مخیر حضرات کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا ۔
رابرٹ وڈ جانسن بارنبس سسٹم کے چیف آپریٹنگ آفیسر جان ڈول نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کورونا وبا اور اپنا نیوجرسی چیپٹر کی مسلسل مدد و خدمات کا اعتراف کیا اور ان خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

قبل ازیں ڈاکٹر عرفانہ کا کہنا تھا کہ کثیرتعداد میں فزیشن کو ایک ہی چھت کے تلے دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہورہی رہی۔

ڈاکٹر اقبال حسین جعفری نے پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہ افراد کے بارے میں اور اپنا کی جانب سے ان کی مدد کے کے کی جانیوالی کوششوں کی تفصیل بیان کی ۔

تقریب میں میڈیکل سٹوڈنٹس کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ ڈاکٹر زبیر احمد کے مطابق گذشتہ دس سالوں میں ہائی سکول سٹوڈنٹس ہمارے پاس آتے ہیں، ان میں بہت سے اب فزیشن ہیں ۔ کچھ فیلو شپ کررہے ہیں اورکچھ ریذیڈنس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنا نیوجرسی کے عشائیہ میں بیس میڈیکل سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنے شعبے میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے بعد آنیوالے سٹوڈنٹس کی مدد و رہنمائی کریں گے ۔

Malik Suleman, APPNA New Jersey
Malik Suleman, APPNA New Jersey

اپنا نیوجرسی چیپٹر کی جانب سے کمیونٹی کی دو اہم شخصیات ڈاکٹر جواد کرمانی اور سلیمان ملک کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹرجواد کرمانی (المنائی آغا خان میڈیکل سکول )، چئیرمین نورالوجی سروسز ڈیپارٹمنٹ جے ایف کے ہینکن سیک یونیورسٹی ہسپتال ، چئیرمین نیورو سائنس ،فیلو شپ ڈائریکٹر نیورو ویسکلر اینڈ نیورو کریٹیکل کئیر ہیں ۔

ملک سلیمان کا شمار کمیونٹی کی متحرک شخصیات میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے نیوجرسی سٹیٹ میںپاکستانی ہیریٹیج تقریبات کے انعقاد سمیت ہر اہم موقع پر امریکہ میں کمیونٹی کے لئے اور پاکستان میں ضرورت مند و مستحق عوام کے لئے مالی اور سماجی طور پر خدمات انجام دیں ۔

Dr Zubair, Dr Mahmood Alam, Dr Nasar APPNA New Jersey
Dr Zubair, Dr Mahmood Alam, Dr Nasar APPNA New Jersey

آخر میں معروف گلوکارہ صائمہ کاشف نے اپنی گلوکاری سے شرکاءکو محظوظ کیا ۔

Related Articles

Back to top button