پاکستانکالم و مضامین

پرویز مشرف 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے

امریکہ میں بھی پرویز محمود ، عارف خا ن ، ڈاکٹرافضل ملہی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی جانب سے پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے

دوبئی (اردو نیوز) سابق صدر پاکستان اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف دوبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ گذشتہ چند سالوں سے دوبئی میں شدید علیل تھے۔پرویز مشرف کی فیملی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، صدر عارف علوی، میاں نواز شریف سمیت ملک کی سیاسی ، سماجی اور عسکری قیادت کی جانب سے پرویز مشرف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی منزلیں آسان فرمائیں اور مغفرت فرمائیں ۔

جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کے جسد خاکی کو خصوصی طیارے میں پاکستان لے جایا جائیگا جہاں انہیں کراچی میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا ۔

امریکہ میں بھی پرویز محمود ، عارف خا ن ، ڈاکٹرافضل ملہی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی جانب سے پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت اور صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد امریکہ کے متعدد دورے کئے اور وہ پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ہر دورے میں قریبی رابطہ رکھتے تھے ۔ آل پاکستان مسلم لیگ جماعت کے قیام کے بعد بھی پرویز مشرف نے امریکہ میں اپنا پارٹی کنونشن کیا اور یہاں ان کے قریبی ساتھیوں اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔
پرویز مشرف گذشتہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے اور دوبئی کے امریکن ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹرز نے ان کے مرض کو لا علاج قرار دے دیا تھا ۔ انہیں دو ماہ قبل ائیر ایمبولینس سے پاکستان لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی صحت کے پیش نظر ڈاکٹرز نے فضائی سفر کی اجازت نہیں دی تھی ۔

نیویارک میں پرویز مشرف کی صدارت کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد دورہ امریکہ کے دوران اہم پریس کانفرنس

 

Parvez Musharraf passes away in Dubai

Related Articles

Back to top button