اوورسیز پاکستانیز

جیکسن ہائٹس ، نیویارک پر تحریک انصاف کا جشن فتح ،وزیر اعظم عمران خان کے نعرے

شرکاءنے ایک دوسرے کو مبارکباد دی، منہ میٹھا کروایا اور بوٹے کے ڈھول ی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ڈانس کئے

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیویارک اور یوایس اے کے زیر اہتمام یہاںپاکستانی کمیونٹی سے اہم گڑگ جیکسن ہائٹس ، کوینز (نیویارک) پر جشن فتح کااہتمام کیا گیا جس کے انعقاد میں تحریک انصاف نیویارک کے آرگنائزر چوہدری پرویز ریاض امراءاور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ جشن فتح میں پارٹی کے مقامی قائدین نیویارک سٹیٹ کے آرگنائزر پرویز ریاض امراء، عمران اگرہ ، محمد مالک، ضمیر احمد چوہدری ، عدیل گوندل ، مرزا خاور بیگ،ظفر چیمہ ، وسیم سید، عامر آفریدی ،احسن نقوی سمیت دیگر ساتھیوں اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں تحریک انصاف کے جھنڈے اور عمران خان کی قد آور تصاوریر اٹھا رکھیں تھیں ،انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی، منہ میٹھا کروایا اور بوٹے کے ڈھول ی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ڈانس کئے ۔اس موقع پر تمام وقت وزیر اعظم عمران خان کے نعرے بلند ہوتے رہے ۔

PTI New York Jashan e Fatah, Parvez Riaz, Zameer Ahmad Chaudhary, Adeel Gondal
جشن فتح سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف نیویارک، نیوجرسی اور یو ایس اے کے مقامی قائدین نے کہا کہ امریکہ بھر میںرہنے والے جمہوریت اور انصاف پسند پاکستانی عمران خان کو عظیم الشان کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ نئے پاکستان کی ہر قدم پر کامیابی میںوہ ان کے شانہ بشانہ ساتھ ہونگے ۔
جیکسن ہائٹس کے ڈائیورسٹی پلازہ پر منائے جانیوالا جشن فتح مقامی راہگیروں اور امریکی شہریوںکی توجہ کا مرکز بھی بنا رہا اور لوگ پاکستانی میں الیکشن ، نتائج اور اگلے وزیر اعظم کے بارے میں استفسار کرتے رہے ۔
نیویارک سٹیٹ کے آرگنائزر پرویز ریاض امراء، عمران اگرہ ، محمد مالک، ضمیر احمد چوہدری ، عدیل گوندل ، مرزا خاور بیگ،ظفر چیمہ ، وسیم سید، عامر آفریدی ،احسن نقوی سمیت ان کے ساتھیوں نے جشن فتح کی کامیابی پر سب کو مبارکباد دی اور شکرئیہ ادا کیا ۔

Video: PTI New York Victory Party at Jackson Heights

 

Related Articles

Back to top button