پاکستان

کراچی میں کورونا کیسوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

پاکستان مین بالعموم اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کیس میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

کراچی (احسن شیخ سے ) پاکستان مین بالعموم اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کیس میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ محکمہ صحت کراچی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی شرح 21فیصد سے زائد رہی جو کہ تشویشناک ہے ۔

کراچی کے ساتھ ساتھ حیدر آباد میں ساڑھے چار سو کے قریب کورونا کے مثبت کیس رپورٹ کئے جا رہے ہیں ۔ پاکستان میں صوبہ سندھ میںکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔

ڈاکٹرز اور ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں شہری کورونا ویکسین کے حصول کو یقینی بنائیں اور جنہوں نے بوسٹر شاٹ نہیں لگوائے ، وہ شاٹ بھی ضرور لگوائیں ۔۔ ڈاکٹرز نے ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں شہری ہر ممکن احتیاط کریں اور خود کو کورونا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رکھیں

تازہ ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button