پاکستان

سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ کے زیر اہتمام  یوم گلگت بلتستان کلچرل فیسٹول

Naseem Gilgiti organizes Gilgiat Baltistan Cultural Festival in New York

سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ نے اس سال نیویارک میں انٹر نیشنل ایڈونچر ٹور ازم میں پاکستان ، ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پہلی بار تاریخی شرکت کے موقع پر یوم گلگت بلتستان کے انعقاد کا فیصلہ کیا، نسیم گلگتی
پاکستان کی سیاحت کے ماتھے کو جھومر گلگت بلتستان ہے، آپ ایک دفعہ گلگت بلتستان جائیں ، مجھے یقین ہے کہ پھر آپ بار بار جائیں گے، یوم گلگت بلتستان سے اہم شخصیات کا خطاب

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی ارکان کی ایک نمائندہ تنظیم ”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے “اور اس کے سربراہ نسیم گلگتی کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں ”یوم گلگت بلتستان “ منایا گیا اور کلچرل فیسٹول کا اہتمام کیا گیا ۔ سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ ہر سال یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے حوالے سے نیویارک میں بڑی تقریب منعقد کرتی ہے تاہم اس سال نیویارک میں انٹر نیشنل ایڈونچر ٹور ازم میں پاکستان ، ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پہلی بار تاریخی شرکت کے موقع پر یوم گلگت بلتستان کے انعقاد کا فیصلہ رواںسال کے آغاز پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

یوم گلگت بلتستان نیویارک میں امریکہ کے دورے پر آئے گلگت بلتستان کے وزیر برائے ٹور ازم راجہ ناصر علی خان ، پاکستان ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب رانا ، ممبر پی ٹی ڈی سی بورڈ احمد شفیق، لنکونین فیڈریشن کے مسٹر ٹم، رونلاڈ میکال ، ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا،پاکستان لاءنفورسمنٹ سوسائٹی کے ڈیٹیکٹو روحیل خالد، کیپٹن مصباح نور، پاکستان قونصلیٹ نیویارک کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر طلعت محمود گوندل ، قونصلر کمیونٹی افئیرز عثمان انور گورائیہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض عظمیٰ گل نے ادا کئے جبکہ تلاوت کی سعادت شیر علی نے حاصل کی ۔

نسیم گلگتی نے مہمانان خصوصی اور شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ گلگت بلتستان کا دورہ کریں ،جہاں کے حسین نظاروں کو دیکھ کر آپ محو حیرت ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے گلگت بلتستان خوبصورت ترین علاقہ ہے ۔ اوورسیز پاکستانی گلگت بلتستان کی سیاحت کے عالمی فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ۔

وزیر برائے ٹور ازم گلگت بلتستان راجہ ناصر خان نے کہا کہ آپ ایک دفعہ گلگت بلتستان جائیں ، مجھے یقین ہے کہ پھر آپ بار بار جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے علاوہ سیاحت کے شعبے میں سرمائیہ کاری کے حوالے سے گلگت بلتستان موزں ترین جگہ ہے ۔ میں سب کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں ۔
پاکستان ٹور ازام ڈیپارٹمنٹ کے ایم ڈی آفتاب رانا نے کہا کہ پاکستان کی سیاحت کے ماتھے کو جھومر گلگت بلتستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات بہت خوبصورت ہیں لیکن گلگت بلتستان کا جواب ہی نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرمائیہ کاری کے بہت مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے انٹر نیشنل ٹریول ایڈونچر شو میں پاکستان پویلین کوپاکستانی سیاحت کی بہترین انداز میںن مائش پر خصوصیایوارڈ دیا گیا جو کہ ملک کے لئے اعزاز ہے ۔

تقریب سے کوینز کمیونٹی افئیرز کے پولیس چیف، پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا، ڈیٹیکو روحیل خالد، کیپٹن مصباح نور، سفیدہ بیگم، شیر خان ، آصف اللہ خان سمیت دیگر نے بھی خطابات کئے جبکہ جاوید حسام اور شرمین نے گلگت بلتستان کے نغمے گائے جس پر سونی وطن گلگت بلتستان کے ارکان نے روایتی ڈانس کرکے شرکاءکو خوب محظوظ کیا۔

تقریب میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور قائدین سدرہ شاہ ، ڈاکٹر راحیلہ ، ڈاکٹر دانش، زاہدی جاوید، شازیہ وٹو، لکشن بی بی ، مسٹر ٹم، ڈاکٹر شاہدہ ، ارم حنیف، عمیر علی ، پیٹرک ، شرمین کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں جبکہ کمیونٹی ارکان آصف جمال ، مجیب لودھی، فہیم میاں، محسن ظہیر، ارشد اعوان ، عطیہ شہناز، مظفر شاہ ، تسنیم شہزاد، ڈیٹیکٹو روحیل ڈار،لیفٹنٹ ضیغم شاہ ، رونالڈ میک کال کو گلگت بلتستانی ٹوپیاں پیش کی گئیں ۔

 

Related Articles

Back to top button