پاکستان

قمر الزمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پیپلز پارٹی امریکہ کے قائدین کا اظہار تعزیت

اعجاز فرخ ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ، ملک مشتاق کا قمر الزمان کائرہ سے بیٹے کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار

نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے سینئر قائدین نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر الزمان کائرہ سے ان کے صاحبزادے چوہدری قمر کائرہ اور بیٹے کے دوست حمزہ بٹ کی کار حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہا ر کیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں چوہدری اعجاز فرخ ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ، ملک مشتاق نے کہا کہ وہ چوہدری قمر الزمان کائرہ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطاءفرمائیں اور مرحومین کو اپنے وار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔اعجاز فرخ ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ، ملک مشتاق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ میں موجود پیپلز پارٹی کا ہر ایک ساتھی کار حادثے کے اس افسوسناک واقعہ پر غمگین ہے اور متاثرہ خاندانوں کےلئے دعا گو ہے ۔

3

Related Articles

Back to top button