بین الاقوامیخبریں

سعودی عرب میں سفارتخانے نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا

غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے موصول کالز پر ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ کی تفصیلات ہرگز شیئر نہ کریں

ریاض(اردو نیوز ) دنیا بھر میں انٹر نیٹ پر ہونیوالے فراڈ کے ذریعے بھولے بھالے افراد کو شکار بنانے کا سلسلہ سعودی عرب میں بھی پہنچ گیا ہے ۔ سعودی حکومت کی جانب سے ایسے کسی بھی قسم کے فراڈ کے شکار بننے سے بچنے کے لئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں موجودہ پاکستانی سفارتی حکام نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی امیگرنٹس کو خبر دار کیا ہے کہ وہ غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے موصول کالز پر ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ کی تفصیلات ہرگز شیئر نہ کریں۔سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیے جائیں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button