اوورسیز پاکستانیز

کوینز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی الیکشن کی دوڑ تیز، میلنڈا کیٹز نے انتخابی دفتر قائم کر دیا

ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز کے الیکشن کے سلسلے میں ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن 25جون کو ہونے جا رہے ہیں ، اگر منتخب ہونے کے بعدکوینز کے کریمنل جسٹس سسٹم میں مثبت اصلاحات لاونگی، میلنڈز کیٹز

کوینز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رچرڈ براو¿ں کی جگہ لینے کے لئے سات امیدواران میدان میں ہیں جن میں کونسل میں روری لینک مین، ہوزے نائیویز، ٹفنی کیبن، مینا ملک ، اٹارنی بیٹی لوگو اور سابقہ جج گریگ لاسک شامل ہیں

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے اہم ترین بورو ”کوینز“(Queens)کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے الیکشن جوں جوں قریب آرہے ہیں، ویسے ویسے اس عہدے کی دوڑ میں شامل امیدواران مزید متحرک ہو رہے ہیں۔ کوینز کی بور و پریذیڈنٹ میلنڈا کیٹز جو کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی کا الیکشن لڑررہی ہیں، نے گذشتہ ہفتے جمیکا،کوینز میں134-45 Building 19 in Rochdale Villageپر اپنے پہلے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں ان کے سپورٹرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے جن میں کانگریس مین ٹام شوازی ، مقامی منتخب قائدین سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات سلمان ظفر ودیگر بھی شامل تھے ۔
Melinda Katz, DA campaign office openingواضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز کے الیکشن کے سلسلے میں ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن 25جون کو ہونے جا رہے ہیں ۔دفتر کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلنڈز کیٹز کا کہنا تھاکہ ہر روز انہیں بڑی تعداد میں لوگو ں کی سپورٹ حاصل ہو رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے آفس اوراس کے رول میں اہالیان کوینز کو گہری دلچسپی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اگر منتخب ہو گئیں تو وہ کوینز کے کریمنل جسٹس سسٹم میں مثبت اصلاحات لائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک کریمنل جسٹس سسٹم چاہئیے کہ جس میں سب کے ساتھ یکساں اور بلا امتیاز سلوک روا رکھا جائے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کوینز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رچرڈ براو¿ں کی جگہ لینے کے لئے سات امیدواران میدان میں ہیں جن میں کونسل میں روری لینک مین، ہوزے نائیویز، ٹفنی کیبن، مینا ملک ، اٹارنی بیٹی لوگو اور سابقہ جج گریگ لاسک شامل ہیں ۔

 

Queens District Attorney Elections

 

Related Articles

Back to top button