اوورسیز پاکستانیز

ڈاکٹر جمشیدخان کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا مسجد قبا ءمیں یکم جنوری کو ہو گی

ڈاکٹر جمشید خان ، ان کے بھائیوں اور برخوداران نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر جمشید خان کی والدہ مرحومہ جن کا گذشتہ دنوں یہاں انتقال ہو گیا تھا ، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا جمعہ یکم جنوری کو دوپہر اڑھائی بجے مسجد قباءواقع 1312فوسٹر ایونیو ، بروکلین پر ادا کی جائے گی ۔ دعا سے قبل مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہو گی جس کے بعد فاتحہ خوانی اور دعا کی جائے گی ۔نماز عصر کے بعد طعام کا اہتمام ہو گا۔ ڈاکٹر جمشید خان کی جانب سے دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔مزیدمعلومات کےلئے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
917-664-0726
قبل ازیں ڈاکٹر جمشید خان کی والدہ مرحومہ جو گذشتہ ہفتے انتقا ل کر گئی تھیں ، کی نماز جنازہ مکی مسجد بروکلین میں ادا کی گئی تھی جس کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ڈاکٹر جمشید خان ، ان کے بھائیوں اور برخوداران نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button