بین الاقوامی

راجہ آزاد گل کے زیر اہتمام فورتھ آف جولائی کی تقریب

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کی معروف سماجی شخصیت راجہ آزاد گل کے یہاں قائم کردہ راجہ کمیونٹی سنٹر میں امریکہ کے یوم آزادی کے سلسلے میںتقریب منعقد ہوئی جس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف چارلس شول ،ڈپٹی انسپکٹر ایمونئیل گنزالز، ڈپٹی انسپکٹر ڈیوڈ وال ، لیفٹنٹ عدیل رانا، پولیس آفیسر علی ،لیفٹنٹ لٹوری ،سارجنٹ کرس، پولیس آفیسر جیمی ، لیفٹنٹ آئر جبلونسکی سمیت عبدالعزیز بٹ ، رانا سعید، شیر خان ، رمضان مغل سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر فورتھ آف جولائی کاکیک کاٹا گیا اور شرکاءنے امریکی عوام کو یوم آزادی امریکہ پر مبارکباد دی اور اپنی پرخلوص ں کا اظہار کیا ۔

Raja Azad Gul, 4th of July (2)راجہ آزاد گل نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیسرز کے ساتھ ملکر دفتر میں فورتھ آف جولائی کی خصوصی تقریب منعقد کی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی پاکستانی سمیت تمام امیگرنٹ کمیونٹی کو امریکہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے اور خود کو دوسرے کےلئے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا چاہئیے ۔
ڈپٹی چیف شول نے کہا کہ پاکستانی اور امیگرنٹ کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔

 

Raja Azad Gul, 4th of July (

Related Articles

Back to top button