اوورسیز پاکستانیز

پاکستان کی مسلح افواج کی پاکستان ہی نہیں دنیا میں امن کےلئے بے شمار قربانیاں ہیں، راجہ آزاد گل

پاکستان کے کروڑوں عوام کی طرح اوورسیز پاکستانی بھی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

نیویارک (پ ر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیات راجہ آزاد گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پاکستان ہی نہیں دنیا میں امن کےلئے بے شمار قربانیاں ہیں۔پاکستان کے کروڑوں عوام کی طرح اوورسیز پاکستانی بھی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اوورسیز کمیونٹی ان افسروںاور جوانوں کی جرات کو بھی سلام عقید ت پیش کرتی ہے کہ جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور راہ حق کے اس مشن میں اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کردیتے ہیں ۔
راجہ آزاد گل نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اس سال بھی حسب روایت نیویارک میںپاکستانی کمیونٹی یوم آزادی پاکستان کی طرح ستمبر میں یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے سے منائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ریاست پاکستان کا ایک ادارہ ہے اور اسے کے وقار کے منافی کوئی تنقید یا بات کسی بھی محب وطن کو زیب نہیں دیتی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںامریکہ اور اقوام متحدہ سمیت اقوام عالم کی جانب سے ہمیشہ سراہا گیا ۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں میں پاکستانی دستے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے عالمی امن کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button