پاکستان

رانا مشہود کا سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے اہم انکشاف، کرتارپور راہداری پر بڑی بات کہہ د ی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کے استقبالیہ سے رانا مشہود کا خطاب ، صدر روحیل ڈار ،سیکرٹری جنرل رانا سعید ،میاں منیر (سابق ایم پی اے ) سمیت لیگی عہدیداران شریک

نیویارک (اردو نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن کیس پر دوبارہ جے آئی ٹی بنا کر سپریم کورٹ کی جانب سے اداروں پر عدم اعتماد کیا گیا ہے جو کہ کوئی اچھا رجحان نہیں ،ماڈل ٹاو ن کیس کی تحقیقات میں فورنزک رپورٹ کا وہ حصہ بھی سامنے لایا جائے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کی جو شہادتیں ہوئیں وہ آٹھ سے بارہ فٹ کی اونچائی سے چلائی جانے والی گولیوں کی وجہ سے ہوئیں ۔پولیس تو زمین پر موجود تھی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) نیویارک اسٹیٹ کے صدر احمد جان کی جانب اے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اور استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔استقبالیہ میں صدر روحیل ڈار جنرل سیکریٹری رانا سعید، امریکہ کے دورے پر آئے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں منیر اور مسلم لیگی عہدیداران بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

رانا مشہود نے کہا کہ موجود حکمرانوں سے ملک نہیں چل سکتا ، یہ مسلسل بگاڑ پیدا کررہے ہیں، بگاڑ کو درست کرنے کےلئے مسلم لیگ کو دوبارہ اقتدار میں آنا ہوگا اور وہ وقت دور نہیں ۔
رانا مشہود نے کہا کہ ڈیم چندوں سے نہیں بنتے نہ ہی پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے موجودہ کوششوں سے بھاشا اور دیا میر جیسے منصوبے مکمل ہوسکتے ہیں۔ چینی سرمایہ کاری روکے رکھنے پر پاکستان تحریک اور اسکے سربراہ کے خلاف مقدمے چلنے چاہئیں. ڈیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ڈیم کے لئے مٹحرک لوگوں میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چائیے کہ مسلم لیگ ( ن) نے ڈیموں کے لئے جتنا کچھ کیا اس کا کریڈٹ دیا جائے انہوں نے کہا کہ ھم نے اربوں مالیت کی زمینیں ڈیمز کے لئے دئے۔ن لیگ کی حکومت نے سب سے پہلے بجلی کا بحران حل کرنے کے لئے ھزاروں میگاواٹ نیشنل گرڈ میں ڈال کے شارٹ فال کو کم کیا. رانا مشہود علی خان نے چیف جسٹس کی سرگرمیوں کو مشکوک قرار دیا اور کہا کہ ان کے کردار پر ضرور سوال اٹھیں گے۔
جنہوں اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ ملک و قوم کو آگے لے جانے والے میاں نواز شریف کو نااھل قرار دیکر جیل بھیجا گیا یہی سلوک اب شہباز شریف کے ساتھ کیا جارہا ہے.میاں منیر نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب نے صوبے کی حالت بدل دی مگر پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو یہ بات ایک آنکھ نہ بھائی وہ صوبے کو دوبارہ پسماندگی کی طرف لیجانا چاھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے بھائی رانا مشہود علی خان نے پنجاب میں تعلیم کی ترقی کے لیے جو کچھ کیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی.قبل ازیں تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ھوا. میزبان احمد جان نے معزز مہمانوں اور لیگی کارکنوں کو خوش آمدید کہا.جبکہ مسلم لیگ(ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے رانا مشہود کو ویلکم کرتے ھوئے خطاب کی دعوت دی۔اس موقع پر سابقہ خاتون اول اور سابقہ ایم این اے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی.

Related Articles

Back to top button