پاکستان

آئزن ہاور پارک میں ” تیسرا سالانہ ٹوائز فار عید“ فیسٹول

حمزہ مسجد سے آئزن ہاور پارک تک پرتعیش ، لگژری اور سپورٹس گاڑیوں کی شاندار ریلی،” عید فار ٹوائز“کے بانی حمزہ اکرم اور ان کی محنت سے کامیاب ترین پروگرام

ناساکاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین ، کاؤنٹی کے دیگر عہدیداروں کی شرکت ، کاو¿نٹی ایگزیکٹو کا سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت چوہدری فیملی کو خراج تحسین، کامیاب پروگرام کی تعریف

پارک میں ہونیوالی عید ملن پارٹی میں ہزاروں افراد کی شرکت، پانچ ہزار کھلونے بچوں میں تقسیم کئے گئے، مفت کھانے ، آئس کریم، اکنا یلیف اور حمزہ مسجد کا بھرپور تعاون، شرکاءکا اظہار تشکر

 

نیویارک (اردو نیوز)” ٹوائز فار عید“(Toys4Eid) کے زیر اہتمام اور اکنا ریلیف اور حمزہ مسجد ویلی سٹریم کے اشتراک سے حسب روایت اس سے بھی سالانہ عید فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔آئزن ہاور پارک لانگ آئی لینڈ میں منعقد ہونیوالے اس تیسرے سالانہ عید فیسٹیول کے انعقاد میں ناساکاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین، آفس برائے ایشین امریکنز افیئیرز نے بھرپور تعاون کیا۔
” ٹوائز فار عید “(Toys4Eid)کے بانی حمزہ اکرم اور ان کے ساتھیوں نے اس ایونٹ کے انعقاد میں بہترین کردار ادا کیا۔ کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین، ان کے سینئر ایڈوئزر چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت کاو¿نٹی کے متعدد لیجسلیچرز، ایشین امریکن افیئرز کے لئے ان کی نمائندہ عروج اسلام، پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور دیگر نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں محسن شاہ نقوی،حمزہ مسجد کے صدر سرفرار احمد، مس روحی، افتخار بٹ، سلمان ظفر، عتیق الرحمان، عاصم ملک، ارشد خان ، ملک خادم سرور، چوہدری انواراور اکنا ریلیف کے رحمان رضا اور محمد عاطف سمیت دیگر قابل ذکر تھے۔
عید فیسٹیول کا آغاز حسب معمول حمزہ مسجد سے پرتعیش ، لگژری ، چمچاتی اور دلکش سپورٹس گاڑیوں کے قافلہ سے ہوا جو ریلی کی صورت میں لانگ آئی لینڈ کے سرسبزخوبصورت آئرن ہاور پارک پر اختتام پذیر ہوا۔عید فیسٹیول میں ہزاروں افراد بمعہ فیملیز نے شرکت کی جبکہ 5 ہزار سے زائد بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ ٹیکساس چکن کی جانب سے کھانوں کے مفت پیکٹ تقسیم کئے گئے جو چکن اور فرائز پر مشتمل تھے۔ ان کے علاوہ بچوں کیلئے فیس ماسک کا بھی انتظام تھا۔ کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے حمزہ اکرم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عروج اسلام،سینئر مشیر اکرم چودھری اور دیگر کے ہمراہ بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔
عید فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے امریکی و پاکستانی مسلمانوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹوائز فار عید کے بانی حمزہ اکرم، اکرم چودھری اور ان کے ساتھیوں کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب یہاں امن سے رہنے اور اپنے خاندانوں کو دیکھ بھال اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے چودھری فیملی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میرے پاس آئے اور کہا کہ ہم عیدالفطر پر بچوں میں کھلونے تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
بروس بلیک مین نے کہا کہ ہم نے یونائیٹڈ سٹیٹس میرین کے ذریعے ہزاروں گفٹس کا بندوبست کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس ایونٹ میں شرکت کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ حمزہ، علی، اکرم چودھری اور ان کے ساتھیوں کی کاوشوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
ڈاکٹر حمزہ اکرم نے کہا کہ ہم نے عید تین سال پہلے اس ایونٹ کا آغاز کیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد عید جیسے خوبصورت تہوار کے موقع پر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے تھا اور ہمیں خوشی ہے کہ لگ بھگ 5 ہزار کھلونے اور گفٹس تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کاو¿نٹی ایگزیکٹو اور ان کے آفس برائے ایشین امریکن امور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
بروس بلیک مین کے سینئر مشیر و اکرم چودھری نے کہا کہ میرے پاس اور میرے لیڈر بروس بلیک مین یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے حمزہ اور ان کی ٹیم آج یہاں تیسرا سالانہ ٹوائز فار عید ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ۔اس کے لئے میں انہیں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے والدین کا شکریہ ادا کیا جو بڑی تعداد میں بچوں کو لیکر آئے ہیں۔
اکرم چودھری نے کاو¿نٹی ایگزیکٹو،پارک ڈیپارٹمنٹ کے حکام سمیت تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ان کے علاوہ حمزہ مسجد کے صدر سرفرار احمد، عروج اسلام، روحی کباڈیہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کاو¿نٹی ایگزیکٹو درجنوں کی تعداد پر تعیش سپورٹس گاڑیاں دیکھ کر بہت حیران ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں گاڑیوں کا ذکر بھی کیا تھا۔
پارک میں آئے افراد خصوصا نوجوان لڑکے ، لڑکیاں، سپورٹس گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔ حمزہ اکرم، چودھری اکرم اور دیگر منتظمین نے ناسا کاو¿نٹی کی انتظامیہ، سپانسرز اور دیگر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ اکنا ریلیف اور حمزہ مسجد نے بھی ٹوائز فار عید ایونٹ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔

Related Articles

Back to top button