اوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام بختاور بھٹو کی شادی کی خوشی منائی گئی

چوہدری اعجاز فرخ کی قیادت میں زوم پر خوشی منانے کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، دولہا دولہن کو ڈھیروں مبارکبادیں اور دعائیں دی گئیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے اور نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چئیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزاد ی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے شادی کی خوشی منائی گئی ۔ پارٹی کی جانب سے دولہا دولہن کوشادی کی ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں دیتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ دولہا دولہن اور ان کے اہل خانہ کو ان کی بے پناہ خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائیں ۔

PPP USA celebrates Bakhtawar Bhutto wedding with Mahmood Chaudhry

پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام شادی کی خوشی منانے کی یہ منفرد تقریب پارٹی کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اعجاز فرخ کی قیادت میں ’زوم ‘ پر منعقد ہوئی جس میں امریکہ بھر سے پارٹی کے مقامی عہدیداران اور ارکان سیمی اسد، شوکت بھٹہ ، ظفر چٹھہ ، راجہ اسد،ذوالفقار بسرا، مدثر چوہدری ، لیاقت افضل خان ، سید لطیف ڈالمیا،بیگم عفت فرخ، عذرا ڈار، فریدہ خان ،شہاب شاہ ، زاہدہ بھٹی ، اعجاز حسین ، راحیل سیموئیل، ابرار میر، وقار رضوی ، میاں اسد جمیل،ڈاکٹرعظمیٰ گل اور وقار رضوی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔تقریب میں نظامت کے فرائض راجہ اسد، شوکت بھٹہ اور سیمی اسد نے ادا کئے ۔
شرکاءنے آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری سمیت بھٹو فیملی ، زرداری فیملی اور چوہدری فیملی کو امریکہ بھر میں بسنے والے پارٹی کے ساتھیوں کی جانب سے مبارکباد دی ۔ اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی خصوصی طور پر یاد کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ دعا گو ہیں کہ بختاور بھٹو کے ساتھ ان کی والدہ مرحومہ کی دعائیں ہمیشہ ساتھ رہیں ۔
زوم پر منعقد ہونیوالی تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے عہدید اران کی خوشی دیدنی تھی ۔ اگرچہ میٹنگ آن لائن پلیٹ فارم زوم پر تھی ، تاہم شرکاءمیں سے خواتین باقاعدہ شادی کی کسی تقریب کے حوالے سے تیا ر ہو کر اس آن لائن تقریب میں شریک ہوئیں ۔ انہوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ مصائب برداشت کرنے والے بھٹو اور زرداری خاندان کو اللہ تعالیٰ نے خوشیاں دکھائیں اور وہ دعا گو رہیں گے کہ اللہ تعالیٰ خوشیوںکے اس سلسلے کو ہمیشہ قائم رکھے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اور میٹنگ کے تمام شرکاءنے بختاور بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری کو بھی انکی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک اور پرخلوص تمناوں کا اظہار کیا ۔

PPP USA congratulates Bakhtawar Bhutto and Mahmood Chaudhry on their wedding

Related Articles

Back to top button