خبریں

ادیب و کالم نویس صبیح محسن تہذیب یافتہ گہرے مشاہدے کے حامل اور زندہ دل شخص تھے

یاد صبیح محسن کی صدارت انکے چھوٹے بھائی کالم نویس اور ممتاز فنانشل ایڈوائزر جمال محسن نے جب کہ مہمان خصوصی سابق بینکر اور ان کے چچاز زاد بھائی سرور حسن نے کی

تقریب کے پہلے حصے کی نظامت کی جانی پہنچانی شخصیت بشیر قمر نے کی جب کہ دوسرے حصے شام قہقہ کی نظامت مزاحیہ شاعر اعجاز حسین بھٹی نے انتہائی شگفتہ انداز میں کی
رفیع الدین راز، نازیہ احمد، سلیم احمد بیگم ، قیصہ بھٹہ، فرحت ندیم ہمایوں ، بشیر قمر، وکیل انصاری ، علامہ تصور حسین گیلانی ، اعجاز حسین بھٹی سمیت اہم شعراءکرام ، کالم نویسوں اور شخصیات کی شرکت

نیویارک(اردونیوز) کالم نویس ، ڈرامہ نگار اور میڈیا ایگزیکٹو صبیح محسن کی پانچویں برسی پر بزم خیام کے زیر اہتمام ہونے والی پر وقار تقریب میں معروف شاعر و نقاد کے علاوہ فیملی ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ یاد صبیح محسن کی صدارت انکے چھوٹے بھائی کالم نویس اور ممتاز فنانشل ایڈوائزر جمال محسن نے جب کہ مہمان خصوصی سابق بینکر اور ان کے چچاز زاد بھائی سرور حسن نے کی۔ تقریب کے پہلے حصے کی نظامت کی جانی پہنچانی شخصیت بشیر قمر نے کی جب کہ دوسرے حصے شام قہقہ کی نظامت مزاحیہ شاعر اعجاز حسین بھٹی نے انتہائی شگفتہ انداز میں کی۔
تقریب کے آغاز میں علامہ تصور حسین گیلانی نے صبیح محسن کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ معروف شاعر رفیع الدین راز نے کہا کہ حس مزاح اور ذہانت کا گہرا تعلق ہے۔ صبیح محسن زندہ دل انسان تھے اور یہ ذہانت اسی زندہ دلی کے سبب ہے۔ وہ تہذیب یافتہ اور گہرے مشاہدے کے حامل شخص تھے۔ ممتاز نقاذ واصف حسین واصف نے کہا کہ صبیح محسن کی طنرز و مزاح کی تحریریں شائستہ زبان میں ہیں۔ لطیف طنزذہن پر برا نہیں گزرتا،وہ مزاح کی خاطر کسی کا مذاق نہیں اڑاتے۔ نئے تہذیبی رویوں سے خوبیاں تلاش کر لیتے ہیں۔ وہ ان کی روشن خیالی کی دلیل ہے۔ ان کا مزاح شفیق الرحمن اور رشید احمد صدیقی سے قریب نظر آتا ہے۔
صبیح محسن کی بھتیجی نازیہ احمد نے بتایا کہ ان کے تایا نے اتنی بھر پور زندگی گزاری کہ ہم آج ان کی برسی کو خوشگوار یادوں کے ساتھ منا رہے ہیںجس میں ان کی شستہ تحریریں۔ شگفتہ مزاج خاندان کی سربراہی اور فیملی کے بچوں سے بوڑھوں تک کی محبت شامل ہیں۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں شاعروں اور فکاہیہ کالم نگاروں نے اپنے شاہکار روشن کیلئے ان میں سلیم احمد بیگم ،قیصہ بھٹہ ،فرحت ندیم ہمایوں ،بشیر قمر ، وکیل انصاری ، علامہ تصور حسین گیلانی ،اعجاز حسین بھٹی اور رفیع الدین راز شامل تھے۔

Sabih Mohsin, Jamal Mohsin

Related Articles

Back to top button