پاکستان

ُُٓ”APPAC“کا کونسل مین چی اوسے کے اعزاز میں فنڈ ریزنگ استقبالیہ، کمیونٹی سپورٹ کا اعلان

APPAC hosts reception in honor of Councilman Chi Osse, community pledges support

پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کی نیویارک سٹی کی تعمیر و ترقی میں ان کی گرانقدر خدمات ہیں، کمیونٹی کے سمال بزنسز شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،کمیونٹی کو بھی سٹی سے ہر ممکن سپورٹ ملنی چاہئیے، کونسل مین چی اوسے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC) نے بروکلین، نیویارک کے کونسل ڈسٹرکٹ36کے کونسل ممبر Chi Osse کے اعزا ز میں فنذ ریزنگ استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میںان کی دوسری ٹرم کے لئے انتخابی مہم کے لئے فنڈ ریزنگ کی گئی اور پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کو آئندہ الیکشن میں Chi Osse کی سپورٹ کے لئے کہا گیا ۔

ڈاکٹراعجاز احمد ، اسد چوہدری اور آصف ریاض چوہدری کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ استقبالیہ میں پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹرسعدئیہ طاہر، ڈاکٹر حسن ڈوگر، محمد متین ، مسجد ال تقویٰ کے عبدالحکیم اوراحمد علی ، سلمان شمیم سمیت دیگر کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔

چوبیس سالہ کونسل ممبر Chi Osse ،نیویارک سٹی کونسل میں کم عمر ترین کونسل ممبر ہیں ۔ وہ بروکلین کے علاقوں Bedford-Stuyvesant and North Crown Heights کی سٹی کونسل میں نمائندگی کرتے ہیں ۔ ان کے حلقہ نیابت میں پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی تعداد میںاضافہ ہو رہا ہے ۔

اسد چوہدری نے کونسل مین Chi Osseکو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ Chi Osse نہ صرف سٹی کونسل میں اپنے کونسل ڈسٹرکٹ بلکہ اپنے حلقہ نیابت میں لوگوں کی ہر ممکن مدد میں ہروقت اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی جس کی تعداد میںکونسل ڈسٹرکٹ 36میں اضافہ ہو رہا ہے ، کو Chi Osse کو سپورٹ کرکے انہیں دوسری ٹرم کے لئے منتخب کر نا چاہئیے ۔

ڈاکٹراعجاز احمد نے کونسل مین Chi Osse کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے بیشتر مسائل کا تعلق لوکل لیول اور لوکل گورنمنٹ کی سطح تک ہوتا ہے ۔ لہٰذا کمیونٹی کو نیویارک کونسل الیکشن میں بھی متحرک کردار ادا کرنا چاہئیے اور کونسل مین Chi Osse کی صور ت میں سٹی کونسل میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنانا چاہئیے ۔ ڈاکٹر اعجاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ APPACپاکستانی کمیونٹی کی امریکی انتخابی سیاست میں متحرک کردار کو یقینی بنانے کے لئے گذشتہ پانچ سالوں سے اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

مسلم امریکن کمیونٹی بروکلین کے عبدالحکیم کا کہنا تھا کہ کونسل مین Chi Osse کو میں نے بہت ہی مددگار پایا۔ وہ خود اور ان کا آفس ہر وقت کمیونٹی کی مدد کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔

APPAC, Councilmember NYC Chi Osse
APPAC, Councilmember NYC Chi Osse

پاکستانی کمیونٹی قائدین ڈاکٹرحسن ڈوگر، ڈاکٹر سعدئیہ طاہر سمیت دیگر نے بھی کونسل مینChi Osse کو ان کے آئندہ الیکشن میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ۔

کونسل مین Chi Osse نے ڈاکٹراعجاز احمد، اسد چوہدری سمیت پاکستانی اور مسلم کمیونٹی قائدین کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہے کہ بروکلین کی ڈائیورسٹی کی سٹی کونسل سمیت ہر سطح پر نمائندگی ہو۔ انہوں نے کہا کہ بروکلین میںپاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے ۔ نو ملین آبادی کے شہر میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی امریکن کی تعداد شہر کی آبادی کے لحاظ سے یقینی طور پر ایک بڑا تناسب ہے ۔لہٰذا سٹی بجٹ کو امیگرنٹ کمیونٹی کی آبادی کا عکاس ہونا چاہئیے ۔

کونسل مین Chi Osse کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے ارکان ٹیکس دہندگان ہیں، سٹی کی تعمیر و ترقی میں ان کی گرانقدر خدمات ہیں، کمیونٹی کے سمال بزنسز شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں لہٰذا کمیونٹی کو بھی سٹی سے ہر ممکن سپورٹ ملنی چاہئیے ۔ میں اس سلسلے میں اپنے ہر ممکن کردار کی یقین دہانی کرواتا ہوں ۔ کونسل مین کا مزید کہنا تھا کہ ان کا آفس امیگریشن ، پبلک سیفٹی ، ہاو¿سنگ ، مواقع کی یکساں دستیابی سمیت ہر شعبہ میں لوگوں کی مدد کے لئے ہر وقت اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔

کونسل مین Chi Osse نے پاکستانی و مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ انہیں دوسری بار کونسل ممبر منتخب کریں تاکہ وہ کمیونٹیز کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنا کام جاری رکھ سکیں ۔

By Mohsin Zaheer

Urdu News USA

New York: March 9, 2023 – The American Pakistani Public Affairs Committee (APPAC), a representative organization of the Pakistani American community, hosted a fundraising event in honor of Councilman Chi Osse from Council District 36 in Brooklyn, New York, to support his upcoming re-election campaign. The event was organized by Dr. Ijaz Ahmad, Asad Chaudhry, and Asif Riaz Chaudhry, and was attended by members of the Pakistani and Muslim American community including Dr. Sadia Tahir, Dr. Hassan Dogar, Muhammad Mateen, Abdul Hakeem from Masjid Al-Taqwa, and Ahmed Ali and Salman Shamim.

At the event, Councilman Chi Osse, the youngest member of the New York City Council who represents the Brooklyn boroughs of Bedford-Stuyvesant and North Crown Heights, was welcomed by Asad Chaudhry who emphasized the importance of supporting Councilman Chi Osse, who is known for his efforts to help not only his council district but also his people in general.

Dr. Ijaz Ahmed also urged the community to play an active role in the upcoming City Council elections and support Councilman Chi Osse’s re-election campaign, citing the importance of representation at the local government level.

Ahmad Ali and Abdul Hakeem from the Muslim American Community of Brooklyn praised Councilman Chi Osse’s efforts to help the community, while other Pakistani community leaders including Dr. Hassan Dogar and Dr. Sadia Tahir pledged their support for his upcoming campaign.

In response, Councilman Chi Osse thanked the Pakistani and Muslim community leaders and emphasized his commitment to representing the diverse communities of Brooklyn in the City Council.

Councilman Chi Osse also acknowledged the growing number of Pakistani and Muslim Americans in his constituency and emphasized the importance of reflecting their needs and contributions in the city budget. He further pledged to continue his efforts to help the community in areas such as immigration, public safety, housing, and equal opportunities.

Finally, Councilman Chi Osse appealed to the Pakistani and Muslim community to support him in his upcoming re-election campaign so that he can continue to work towards the betterment and development of the communities he represents.

Related Articles

Back to top button