اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں سعید احمد بھلی کو پی پی 38سے صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ جار ی کردی

امریکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھیوں کی جانب سے خورشید احمد بھلی کو مبارکباد دی ، فل سپورٹ کا اعلان

پی پی 38میں سعید احمد بھلی انشاءاللہ تحریک انصاف کو تاریخی کامیابی دلوائے گا،ساتھیوں کی ہر قدم پر سپورٹ چاہئیے، خورشید احمد بھلی

سیالکوٹ(اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38میںسعید احمد بھلی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔پارٹی قیادت کی جانب سے حلقے کے سروے ،قومی اسمبلی کی امیدوار کی رائے سمیت دیگر عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے طاہر محمود سے ٹکٹ واپس سعید احمد بھلی کو جاری کر دیا گیا ہے ۔
سعید احمد بھلی نیویارک میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت خورشید احمد بھلی کے بھائی ہیں ۔ سعید احمد بھلی کو ٹکٹ ملنے کی خبر سیالکوٹ کی طرح امریکہ بھر میں بھی جنگل کی آگ کی پھیل گئی۔ تحریک انصاف نیویارک (یو ایس اے ) کے ساتھیوں کی جانب سے خورشید احمد بھلی کو ان کے بھائی سعید بھلی کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی گئی اور ہر ممکن سپورٹ کا اظہار کیا گیا ۔

Khursheed Ahmad Bhalli
Khursheed Ahmad Bhalli

خورشید احمد بھلی نے کہا کہ ہم چئیرمین عمران خان ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت پارٹی کے تمام قائدین اور ساتھیوں کے مشکور ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پی پی 38سمیت ضلع سیالکوٹ میں تحریک انصاف سیالکوٹ کی تاریخی فتح کو یقینی بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button