بین الاقوامی

رانا ثناءاللہ ، مسلم لیگ (ن) امریکہ کی یوم تکبیر کی تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرینگے

یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثناءاللہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور میں کئے جانیوالے ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے ، مسلم لیگی دور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کریں گے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وزیر قانون رانا ژناءاللہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائے جانے کے بعد یوم تکبیر کے حوالے سے بروکلین (نیویارک) میں منعقدہ جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے ۔ یہ جلسہ عام 29مئی کو بروکلین ، نیویارک میں ہوگا جس میں مسلم لیگی عہدیداران اور ارکان کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات شریک ہوں گے۔
یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثناءاللہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور میں کئے جانیوالے ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے ، مسلم لیگی دور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سعید کے مطابق صدر روحیل ڈار کی صدارت میں منعقدہ اس جلسہ عام میں لیگی ساتھیوں اور کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Rana Sana Ullah Khan, PML(N) USA

 

Related Articles

Back to top button